حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شہید عارف حسین الحسینی انچولی یونٹ کے زیرِ اہتمام، 9 ذوالحجہ بروز منگل کو امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں، یومِ عرفہ اور شہادتِ حضرت مسلم بن عقیلؑ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اور روح پرور اجتماع کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں مؤمنین و مؤمنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں روزِ عرفہ کی دعاؤں اور حضرت مسلم بن عقیلؑ کی شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کے دوران، بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگایا گیا اور لوگوں نے شہداء کے نام خون کا عطیہ دیا۔


پروگرام کا آغاز مولانا مبشر حیدر زیدی کی تلاوتِ دعائے عرفہ سے ہوا، جس کے دوران شرکاء نے اللہ تعالیٰ کے حضور گریہ و زاری کرتے ہوئے اپنے گناہوں کی مغفرت اور توبہ کی۔
دعا کے اس روحانی مرحلے میں جہاں تقویٰ اور خشوع و خضوع کا عالم تھا، وہیں شرکاء نے جہاں بلخصوص فلسطین اور لبنان کے مظلوم مسلمانوں، ایران اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کیں۔


اس موقع پر منعقدہ مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی افضال رضوی نے حضرت مسلم بن عقیلؑ کے مصائب اور ان کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے بیان کیا کہ کس طرح حضرت مسلم بن عقیلؑ نے حق کی خاطر اور امام حسینؑ کے مقصد کی خاطر کوفہ کی گلیوں میں تنہا مقابلہ کیا اور شہادت کا عظیم مقام حاصل کیا۔









آپ کا تبصرہ