حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد گلے مل کر مبارکباد اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی جا رہی ہے۔

دوسرے شہروں کی طرح کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع باغ جناح (پولو گراؤنڈ) میں منعقد ہوا جہاں عام شہریوں سمیت سیاسی و سماجی رہنما، تاجر برادری، غیر ملکی سفارتکاروں نے نماز عید کی۔
شہر میں امن امان کی صورتحال کو بحال رکھنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکا، برطانیہ اور یورپ میں بھی مسلمان آج عید منا رہے ہیں









آپ کا تبصرہ