بدھ 27 مئی 2026 - 20:17
جامع مسجد بقیۃ اللہ کراچی میں عید الاضحیٰ کی نماز / ملکی سلامتی سمیت مجاہدین اسلام کی کامیابی کی دعائیں

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء پاکستان کی اقتداء میں جامع مسجد بقیۃ اللہ کراچی میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک و شیعہ علماء پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی اقتداء میں عید الاضحیٰ1447ھ کی نماز جامع مسجد بقیۃ اللہ، ڈیفنس کراچی میں ادا کر دی گئی۔

سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان نے نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک تفصیلی خطبہ عید دیا۔ انہوں نے موجودہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو کی۔

جامع مسجد بقیۃ اللہ کراچی میں عید الاضحیٰ کی نماز / ملکی سلامتی سمیت مجاہدین اسلام کی کامیابی کی دعائیں

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ملک و ملت کی سلامتی، مجاہدین اسلام کی کامیابی اور شیطانی طاقتوں کی ناکامی کے لیے اجتماعی دعا کرائی۔

شرکاء نے پُر خلوص انداز میں دعاؤں میں شرکت کی اور اللہ تعالیٰ سے امت مسلمہ کی سربلندی اور استقامت کی درخواست کی۔

اس موقع پر مومنین نے عید کے خوشیوں میں خوبصورت انداز میں شرکت کی اور ایک دوسرے سے مبارکباد و مہربانی کے اسلامی آداب کا مظاہرہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha