بدھ 27 مئی 2026 - 16:27
عید قربان کا اصل پیغام، فریضہ کی ادائیگی اور امت کا اتحاد ہے: متولی مسجد جمکران

حوزہ/ مسجد مقدس جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سیدعلی اکبر اجاق نژاد نے کہا ہے کہ عید قربان کا سب سے بڑا درس اللہ کی رضا کے لیے قربانی، ایثار اور اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی ہے، جبکہ موجودہ حالات میں امت مسلمہ کے اتحاد، بھائی چارے اور اجتماعی میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے کی اشد ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد مقدس جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سیدعلی اکبر اجاق نژاد نے کہا ہے کہ عید قربان کا سب سے بڑا درس اللہ کی رضا کے لیے قربانی، ایثار اور اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی ہے، جبکہ موجودہ حالات میں امت مسلمہ کے اتحاد، بھائی چارے اور اجتماعی میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے کی اشد ضرورت ہے۔

عید قربان کے موقع پر مسجد مقدس جمکران میں نماز عید سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسلمانوں کو اس عظیم عید کی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس دن کو پوری امت مسلمہ کے لیے خیر و برکت کا سبب قرار دے۔ انہوں نے استکباری طاقتوں کے خلاف مختلف محاذوں پر جدوجہد کرنے والے مجاہدین کی کامیابی اور نصرت کے لیے بھی دعا کی۔

انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان انسان کو یہ درس دیتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی خواہشات، مفادات اور تعلقات کی قربانی دینا ہی حقیقی کامیابی کا راستہ ہے۔ ان کے مطابق حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مالی، جانی اور خاندانی آزمائشوں میں کامیابی حاصل کر کے “خلیل اللہ” کا عظیم مقام پایا اور پوری انسانیت کے لیے نمونہ بن گئے۔

حجت الاسلام والمسلمین اجاق نژاد نے کہا کہ انسان جب تک اپنی ذاتی خواہشات پر قابو پا کر ایثار اور قربانی کے جذبے کو اختیار نہیں کرتا، اس وقت تک اعلیٰ روحانی مراتب حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالیٰ عید قربان کے اس بابرکت دن میں سب کو اپنی رضا کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر دور میں انسان کی سب سے اہم ذمہ داری اپنے الٰہی فرائض کی ادائیگی ہے، جبکہ آج کے حالات میں اتحاد، باہمی اخوت اور سماجی میدان میں فعال کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متولی مسجد جمکران نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات پر عمل کرنے اور قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور معاشرتی و انقلابی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں رہنمائی کے اصولوں کو محور بنایا جانا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha