بدھ 27 مئی 2026 - 20:17
حسینیہ ہال صدر پشاور میں نمازِ عید الاضحی کا خوبصورت اجتماع / اتحادِ بین المسلمین پر خصوصی توجہ

حوزہ / آج عید الاضحی کے بابرکت دن حسینیہ ہال صدر پشاور میں ایک روح پرور اور ایمان افروز اجتماع دیکھنے میں آیا۔ جہاں نمازِ عید کے لیے صبح سویرے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جوق در جوق پہنچنا شروع ہو گئی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فضا میں درود و سلام کی صدائیں، تکبیراتِ عید کی گونج اور عقیدت و محبت کا ایک منفرد سماں تھا۔ ہر طرف خوشی، اخوت اور روحانیت کی کیفیت نمایاں تھی۔ بزرگ، نوجوان اور بچے سب نہایت عقیدت اور نظم و ضبط کے ساتھ شریک ہوئے۔

نمازِ عید کے بعد ہونے والے خطبات میں فلسفۂ قربانی پر گفتگو کرتے ہوئے حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی کو امتِ مسلمہ کے لیے عملی نمونہ قرار دیا گیا۔ اس امر پر زور دیا گیا کہ قربانی صرف ایک رسم نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اپنی خواہشات، انا اور مفادات کو قربان کرنے کا پیغام ہے۔

حسینیہ ہال صدر پشاور میں نمازِ عید الاضحی کا خوبصورت اجتماع / اتحادِ بین المسلمین پر خصوصی توجہ

اجتماع میں امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز، اتحادِ بین المسلمین اور نوجوان نسل کی دینی و فکری تربیت پر بھی خصوصی توجہ دلائی گئی۔ خطابات کے دوران حاضرین بارہا نعرۂ تکبیر اور درود شریف سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے، جس سے پورا ماحول ایمانی حرارت اور جذبۂ بیداری سے معمور ہوگیا۔

اسی جذبے کے تسلسل میں ان شاء اللہ 13 جون 2026ء کو مینارِ پاکستان میں ہونے والا عظیم اجتماع “رہبرِ شہید” کی فکر، قربانی اور جدوجہد کی یاد تازہ کرے گا۔ یہ اجتماع صرف ایک تقریب نہیں بلکہ حق، بیداریِ امت اور اسلامی وحدت کے پیغام کو عام کرنے کی ایک اہم کڑی ثابت ہو گا۔

حسینیہ ہال صدر پشاور میں نمازِ عید الاضحی کا خوبصورت اجتماع / اتحادِ بین المسلمین پر خصوصی توجہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha