جمعرات 28 مئی 2026 - 16:04
ایران کے سفیر کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات / اہلیہ محترمہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

حوزہ / جمہوریہ اسلامی ایران کے اسلام آباد میں سفیر نے راولپنڈی میں قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات کی ہے جس کے دوران انہوں نے قائد محترم سے ان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کے سفیر جناب رضا امیری مقدم نے راولپنڈی میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سفیر ایران نے قائد محترم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت و تسلیت پیش کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

ایران کے سفیر کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات / اہلیہ محترمہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

ایرانی سفیر نے قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

قائد ملت جعفریہ نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائے خیر کی۔

یاد رہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اہلیہ کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا جس پر ملک بھر کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے ان سے تعزیت کی تھی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha