حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام مولانا مشتاق حسین چانڈیو صدرِ شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ سندھ کی صدارت میں، ایام عزاء کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ضلع دادو، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن سیہون کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ماہ محرم الحرام میں درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی اور آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مولانا مجاہد حسین الحسینی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی شہادت نے شیعہ سنی کا مسئلہ ہی ختم کر دیا رہبر معظم کی شہادت نے امت مسلمہ کو امت واحدہ میں تبدیل کر دیا ہے، انہوں مزید کہا کہ ایام عزا میں ضلع دادو میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر قیادت اور زہرا اکیڈمی کے زیر اہتمام تقریبا 164 عشرہ مجالس عزا مرد و خواتین کا انعقاد کیا جائے گا۔
اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ اور ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی کی والدہ گرامی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
اجلاس میں حجت الاسلام مولانا مجاہد حسین الحسینی صدرِ شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو، مولانا ریاض حسین الحسینی رہنماء اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، علی حسن زرداری نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو، مولانا غلام عباس یعسوبی، مولانا جواد حسین جوھری، مختیار سندھی، میثم عباس جویو رہنماء جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن سیہون، زاھد حسین الحسینی رہنماء مجلس وحدت المسلمین تحصیل میہڑ، مولانا نیاز حسین جتوئی، رضوان علی ساجدی رہنماء جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن سیہون، محبوب جانوری اور بڑی تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی۔










آپ کا تبصرہ