بدھ 3 جون 2026 - 17:20
سندھ؛ امام رضاؑ فاؤنڈیشن کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر غدیر آگاہی کیمپ اور موکب کا قیام+تصاویر اور ویڈیوز

حوزہ/امام رضاؑ فاؤنڈیشن میرپوربٹھورو سندھ پاکستان کی جانب سے 18 ذوالحجہ، عیدِ غدیر کے پُرمسرت موقع پر بچوں کے لیے ایک خصوصی مفت سروس کیمپ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کیمپ کے دوران صبح سے شام تک بچوں میں مفت شربت، گولا گنڈا اور آئس کریم تقسیم کی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام رضاؑ فاؤنڈیشن میرپوربٹھورو سندھ پاکستان کی جانب سے 18 ذوالحجہ، عیدِ غدیر کے پُرمسرت موقع پر بچوں کے لیے ایک خصوصی مفت سروس کیمپ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کیمپ کے دوران صبح سے شام تک بچوں میں مفت شربت، گولا گنڈا اور آئس کریم تقسیم کی جائے گی۔

فاؤنڈیشن کے مطابق، اس موقع پر مستحق بچوں میں کپڑے بھی تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ علمِ دین حاصل کرنے والے طلبہ کو قرآنِ مجید کے نسخے بطورِ ہدیہ پیش کیے جائیں گے۔

اس موقع پر امام رضاؑ فاؤنڈیشن کے رہنماؤں عادل خواجہ اور رضا خواجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس کیمپ اور فلاحی مہم کا بنیادی مقصد عیدِ غدیر کی یاد کو تازہ کرنا اور اس عظیم پیغام کو عام کرنا ہے، جس دن رسولِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے میدانِ غدیرِ خم میں حضرت علیؑ کا دستِ مبارک بلند کرکے ہزاروں صحابہ کرامؓ کی موجودگی میں آپؑ کی ولایت اور جانشینی کا اعلان فرمایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عیدِ غدیر کے حوالے سے شہر کے مختلف مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر سبیلیں اور آگاہی کیمپ بھی قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں شہریوں کو ٹھنڈا پانی اور شربت فراہم کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں، امام رضاؑ فاؤنڈیشن کی جانب سے عوامی خدمت کے لیے مختلف مقامات پر نصب واٹر کولرز پر عیدِ غدیر کے پیغام پر مشتمل پینا فلیکس بھی آویزاں کیے گئے ہیں، تاکہ اس عظیم اسلامی واقعے کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha