حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ الشہید سید عارف حسین الحسینی پیشاور میں نمازِ جمعہ کے اجتماع میں، عشرۂ ولایت و امامت اور بانی انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی 37 ویں برسی کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد ہوا؛ جس میں علمائے کرام سمیت مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

امام جمعہ علامہ احسان اللّٰہ محسنی نے نمازِ جمعہ کے خطبوں میں امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی مکتب کے لیے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں صدی کے عظیم فقیہ قرار دیا۔
انہوں نے عشرۂ ولایت و امامت کی مبارکباد دیتے ہوئے فلسفۂ غدیر اور اسلام میں غدیر کے مقام اور اہمیت کو بیان کیا۔

امام جمعہ جامعہ الشہید سید عارف الحسینی نے انقلابِ اسلامی کو غدیر کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامی الٰہی تحریک کے نتیجے میں کامیاب ہوا ہے اور یہ انقلاب جاویدان رہے گا۔
اس موقع پر مؤمنین نے ولایتِ امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السّلام اور امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے نظریات سے تجدیدِ عہد کیا۔









آپ کا تبصرہ