حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی کا بینہ کا پہلا اجلاس 11 جون کو طلب کر لیا گیا ۔ اجلاس 5بجے شام حوزہ علمیہ جامعةالمنتظرماڈل ٹاون لاہور میں رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔
اجلاس میں کابینہ کے نو منتخب اراکین شریک ہوں گے، جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔
ایجنڈے کے مطابق 22 اپریل کو مجلس عاملہ کے اجلاس میں ہونے والے مطالبات اور تجاویز کا جائزہ ،شعبہ تبلیغات کو موثر بنانے کے اقدامات، مرکزی کابینہ کی ذمہ داریاں، فعالیت اور امتحانات میں طلبہ و طالبات کی زیادہ سے زیادہ شمولیت اور مدارس کی مؤثر کارکردگی پر بحث کے بعد فیصلے کئے جائیں گے۔
اجلاس میں عالمی اور ملکی حالات کے مطابق قراردادوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔









آپ کا تبصرہ