جمعرات 4 جون 2026 - 17:36
سامراج و صہیون انسانیت کے روپ میں ایسے درندے ہیں جن سے بچے بھی محفوظ نہیں

حوزہ / علامہ سید ساجد نقوی نے کہا: جنگ، بارود، بلاجواز جارحیت اور غیر مساوی اقدامات نے کرۂ ارض کو تباہی سے دوچار کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے 4 جون کو جارحیت کے شکار بچوں، 5 جون کو عالمی ماحولیاتی دن سے منسوب ایام پر جاری اپنے پیغام میں کہا: ایک عمومی تاثر پایا جاتاہے کہ بچے سانجھے ہوتے ہیں مگر افسوس سامراج اور صہیون بچوں پر بھی بلاتخصیص ظلم و ستم روا روکھے ہوئے ہیں۔ غزہ سے لبنان، تہران سے دمشق تک جارحیت ، ظلم کے شکار بچے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی طاقتوں کے لئے بڑا چیلنج ہے، ماحولیاتی آلودگی بھی غیر مساوی اقدامات کے باعث بڑھ رہی ہے ، جنگ، بارود اور بلا جواز جارحیت نے کرئہ ارض کو تباہی سے دوچار کردیا۔

انہوں نے کہا: یہ ایک عمومی تاثر کہ بچے سانجھے ہوتے ہیں مگر ایران کے میناب سکول سے لے کر غز ہ کی پٹی میں چرچ کے بچوں تک ، بیروت سے دمشق کے نونہالوں تک کون سی جگہ ہے جہاں سامراج ، صہیون نے بلا تخصیص ظلم و ستم اور قیامت بچوں پر نہ ڈھائی ہو۔ یہ مظالم، یہ جارحیت اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل کی بے بسی کی تصویر کیساتھ انسانی حقوق کی تنظیموں، عالمی طاقتوں کے لئے چیلنج ہے کیونکہ آج بھی یہ ظلم و جور جاری ہے اس موقع پر انہوںنے جارحیت کے شکار ممالک خصوصاً ایران، لبنان، فلسطین اور دمشق کے بچوں کی سلامتی کیلئے خصوصی طور پر دعا بھی کی ۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی ماحولیات کے یوم پر اپنے پیغام میں کہا: ماحولیاتی آلودگی ایک بڑھتا ہوا بین الاقوامی مسئلہ بن چکاہے ، آج گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جنگلات کا کٹاؤ، پہاڑوں کا کٹاؤ، پانی کے قدرتی بہاؤ میں رکاوٹیں ، آبادیوں کے نام پر کنکریٹ کے پہاڑ کیساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر غیر مساوی اقدامات بھی ماحولیات پر مضر اثرات مرتب کررہے ہیں جبکہ جنگ، بارود اور بلا جواز جارحیت نے کرئہ ارض کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے جب تک عالمی سطح پرموثر اقدامات نہیں اٹھائے جاتے اس وقت تک فقط ایام ایک نمائشی اقدام سے زیادہ کچھ نہیں ہونگے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha