۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ سید ساجد علی نقوی

حوزہ / غزہ میں انسانیت کو پامال کردیاگیا، فلسطینی عوام کے حق میں پوری دنیا کے عوام سراپا احتجاج مگر مناسب عملی اقدامات کے ذریعہ دباؤ ڈالنے والے خاموش ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے "جنگوں اور مسلح تصادم میں ماحولیات کے استحصال کے خاتمے" کے عالمی دن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: جنگوں اور مسلح تصادم کے نتیجے میں ماحولیاتی استحصال پر عالمی یوم منانے والے غزہ میں ہونیوالے انسانی استحصال کا دن منائیں۔

انہوں نے کہا: ماحولیاتی آلودگی بالواسطہ انسانیت کےلئے نقصان دہ مگر جو براہ راست انسانیت کو پامال کررہاہے اس پر مناسب عملی اقدام کے ذریعہ دباؤ ڈالنے والے خاموش ہیں۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: آج کی ترقی یافتہ دنیا میں انسانیت کےلئے اگرسب سے بڑا خطرہ ہے تو وہ ناسور ہے جسے مشرق وسطیٰ کے قلب میں پنپنے دینے کےلئے نہ صرف سامراج نے اپنی بھرپور قوت لگائی بلکہ اب اس ناسور کو مزید بڑھاوا دینے کےلئے خود ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ انسانیت کو مسلسل کچل رہاہے، بچوں کو پامال کررہاہے، ایسی نسل کشی کا مرتکب ہورہاہے کہ استحصال کا لفظ چھوٹا اور جنگی جرائم کے الفاظ بھی شرماجائیں۔

انہوں نے مزید کہا: اقوام متحدہ جیسا ادارہ سامراج اور ان قابض قوتوں کے سامنے انتہائی بے بس او ربے کس نظر آرہاہے۔ پوری انسانیت اس ظلم و جبر پر چیخ اٹھی ہے مگر افسوس انتہائی تباہی و بربادی کے باوجود دباؤ ڈالنے والے خاموش ہیں۔ ایسے حالات میں جنگوں اور مسلح تصادم میں ماحولیات کے استحصال کے خاتمے کے عالمی دن کا اعلان محض زبانی جمع خرچ ہے کہ ماحولیاتی آلودگی بلواسطہ انسانیت کےلئے نقصان دہ ہے اوراس جانب متوجہ کرنا کئی حوالوں سے اہم البتہ حالیہ جنگ کے ذریعے جو براہ راست انسانیت پامال ہورہی ہے اس پر دن منانے اور جنگ رکوانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .