۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مشہد شعری نشست

حوزہ/ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں جہاں پورے ایران میں مختلف فنی اور ادبی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں مشہد کے فلسطین اسکوائر (میدان فلسطین) میں’’طوفان واژہ ھا‘‘(لفظوں کا طوفان) کے عنوان سے عظیم الشان شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں جہاں پورے ایران میں مختلف فنی اور ادبی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں مشہد کے فلسطین اسکوائر (میدان فلسطین) میں’’طوفان واژہ ھا‘‘(لفظوں کا طوفان) کے عنوان سے عظیم الشان شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔

یہ عظیم الشان تقریب گزشتہ شب آستان قدس رضوی کے عمی و ثقافتی تنظیم کے سربراہ عبدالحمید طالبی، آستان قدس رضوی انسٹی ٹیوٹ آف آرٹسٹک کریشنز کے مینیجر امیر مہدی حکیمی، امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے صدر مرتضی رضاہی کی موجودگی میں منعقد ہوئی، اس پروگرام میں مشہد مقدس کے شعبہ ادب اور فن سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے۔

اس پروگرام میں ایران، بحرین، شام اور افغانستان کے شعراء نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں اپنے اشعار پیش کئے، اس پروگرام کو براہ راست فلسطین اسکوائر (میدان فلسطین) پر بھی نشر کیا گیا، اس تقریب میں حمید اصغری بھی بطور ناظم موجود تھے۔

اس پروگرام میں شعرائے کرام نے مختلف انداز اور نہج میں اپنے اشعار پڑھے، جن شعرائے کرام نے اس پروگرام میں اپنا منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا ان میں محمدجواد منوچہری، کامل اسماعیل، مصطفی جلیلیان مصلحی، غلامرضا غلام‌پور، راضیہ رجایی، سیدفضل‌اللہ قدسی، احمد بابایی، سید ابوالفضل مبارز، مسعود یوسف‌پور، سید حسین سیدی، ظافر العلاوی، النا لاویان و محمدرضا یعقوبی‌آل کے نام قابل ذکر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .