حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آستان قدس رضوی کے علمی اور ثقافتی ادارہ کی جانب سے "اندیشه تمدنی امام رضا(ع)، عدالت برای همه ظلم برای هیچ کس" یعنی "امام رضا علیہ السلام کی تہذیبی فکر، انصاف سب کے لیے، ظلم کسی کے لیے نہیں" کے موضوع پر منعقد ہونے والی امام رضا (ع) انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد سے قبل "تعلیمات رضوی کی روشنی میں اسلامی عدل اور تہذیب" کے عنوان سے گیارہویں نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
وزارتِ علوم میں ثقافتی، سماجی اور تہذیبی علوم کے انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رضا غلامی کرام، امام رضا (ع) عالمی کانفرنس کے سکریٹری ڈاکٹر سعید رضا عاملی اور ثقافت و اندیشہ اسلامی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ معرفت شناسی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر علی رضا قائمی اس تقریب کے مقررین میں سے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ پروگرام 22 نومبر 2023ء بروز بدھ دن 2 بجے سے شام 5 بجے تک ایران کے دارالحکومت تہران میں درج ذیل ایڈریس پر منعقد ہو گا:
تهران، خیایان پاسداران، خیابان شهید مومن نژاد (گلستان یکم) پلاک 124، پژوهشگاه مطالعات فرهنگی،اجتماعی و تمدنی وزارت علوم، تحقیقات و فناوری، تالار فارابی
اسی طرح یہ نشست ورچوئل طور پر آن لائن بھی نشر کی جائے گی جس کا لنک یہ ہے: