۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
همایش من هم فلسطینی هستم

حوزہ / جامعۃ الزہرا (س) کے اسلامی بیداری ہال میں "میں بھی فلسطینی ہوں" کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، جامعۃ الزہرا (س) کے ماہرین لسانیات کے طلباء اور اساتید کی انجمن اس مدرسہ کے مختلف شعبہ جات کے مسئولین کے تعاون سے "میں بھی فلسطینی ہوں" کے عنوان سے ایک کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ کانفرنس 07 نومبر 2023ء بروز منگل دن 11 بجے سے 12 بجے کے درمیان جامعۃ الزہرا (س) کے اسلامی بیداری ہال میں منعقد ہو گی۔

اس کانفرنس کے موضوعات میں عالمی اتفاق رائے اور مسئلہ فلسطین، انسانیت اور مسئلہ فلسطین، ادیانِ ابراہیمی اور مسئلہ فلسطین، غزہ میں خواتین اور بچوں کے حقوق سمیت کئی دوسرے موضوعات شامل ہیں۔

اس کانفرنس میں دلچسپی رکھنے والے افراد 05 نومبر تک اپنی تحریریں نوٹ (ایک صفحہ)، پوسٹرز، موشن گرافکس، فوٹو کلپس، کلپس (60 سیکنڈز پر مبنی) اور نوٹس کی صورت میں درج ذیل آئی ڈی ایڈریس @i_am_palestinian_too پر ارسال کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .