۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
امام جمعه همدان

حوزہ / ہمدان کے امام جمعہ نے کہا: کوئی بھی مکتب ماحولیات کے بارے میں اسلام کی طرح فکر مند نہیں ہے۔ فطرت اور نیچر ہمارے ہاتھ میں خدا کی امانت ہے اور ہمیں اس سے غفلت نہیں برتنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کو انٹرویو کے دوران ایران کے شہر ہمدان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی نے ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلام تمام مکاتبِ سے زیادہ ماحولیات پر توجہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا: خدا کے ساتھ رابطہ، اپنی ذات کے ساتھ، انسانیت سے تعلق اور ماحولیات سے تعلق چار قسم کے انسانوں کے تعلقات ہیں۔ انسان کی انسانیت بھی دوسروں کے ساتھ اس کے تعلق سے ظاہر ہوتی ہے۔

ہمدان کے امام جمعہ نے مزید کہا: وہ لوگ جو تہذیب و تمدن اور انسانی حقوق اور عورتوں اور بچوں کے حقوق کے نعرے لگاتے ہیں، آج ہم گواہ ہیں کہ انہوں نے 35 ہزار سے زائد معصوم بچوں اور عورتوں کو شہید کیا ہے اور ان کے خلاف کوئی کارروائی تک نہیں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا: کوئی بھی مکتب ماحولیات پر اتنی توجہ نہیں دیتا جتنی اسلام نے دی ہے۔ فطرت ہمارے ہاتھ میں خدا کی امانت ہے اور ہمیں اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .