جمعہ 7 نومبر 2025 - 05:38
طلاب و علماء کو ماحولیات اور سماجی میدانوں میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین رجائی‌نیا نے کہا: انقلاب اسلامی کے بعد حوزہ علمیہ نے معاشرتی میدانوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ طلاب اور علماء سماجی اور ماحولیاتی امور میں بھی مزید مؤثر کردار ادا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر شیراز میں منعقدہ ایک تقریب میں جس میں قدرتی وسائل اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے ثقافتی، تعلیمی اور ترویجی تعاون کے ایک تفاھم نامے پر دستخط کیے گئے۔ اس تقریب میں حوزہ علمیہ فارس کے مسئولین بھی شریک تھے۔

مسئول مرکز ارتباطات حوزه و نظام حجت الاسلام والمسلمین رجائی‌نیا نے کہا: حوزہ علمیہ میں فقہ ماحولیاتی امور جیسے نئے علمی شعبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے اور اس موضوع پر تخصصی تحقیقات بھی جاری ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے مبلغین کی تربیت بھی کی جا رہی ہے جو معاشرتی اور سماجی فکر کے ساتھ میدان عمل میں خدمات انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا: طلاب و علماء کو ماحولیات اور سماجی میدانوں میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ دینی ثقافت سازی کے ذریعے معاشرے میں فطرت و ماحول کے احترام کو فروغ دینا ضروری ہے۔

حجت الاسلام رجائی‌نیا نے کہا: فطرت اور ماحول اللہ تعالیٰ کے جمال و جلال کا مظہر ہے لہٰذا اس کی حفاظت صرف اخلاقی یا سماجی ضرورت نہیں بلکہ اعتقادی اور دینی ذمہ داری بھی ہے۔

انہوں نے سماج میں قدرتی نعمتوں کی بے قدری پر افسوس کا اظہار کیا اور ماحول دوستی کے احساس کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha