حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں عید غدیر کی مناسبت سے 10 کلومیٹر طویل دسترخوان بعنوانِ غدیری دسترخوان کا اہتمام کیا گیا؛ جہاں پاکستانی طلاب نے نیز امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السّلام سے عقیدت اور ایرانی قوم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے موکب ملت پاکستان کے نام سے سبیل لگا کر پاکستان کی نمائندگی کی۔

پاکستانی طلاب نے موکب میں عاشقین امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کے لیے ٹھنڈے شربت، فروٹ، پانی اور چاے کا انتظام کیا۔

موکب کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ اس موکب کے انعقاد کا مقصد، امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السّلام سے اظہارِ عشق اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام سے جنگ کی وجہ سے اظہارِ یکجہتی ہے۔
واضح رہے ہر سال ایران بھر میں عید غدیر کی مناسبت سے خصوصی دسترخوان کا اہتمام کیا جاتا ہے، لیکن اس دفعہ یہ اہتمام گزشتہ سالوں سے زیادہ تھا۔









آپ کا تبصرہ