حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ کے سربراہ اور حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقی کے مدیر علامہ سید جواد نقوی نے قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور اہلیہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت پیش کی، جبکہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔
ملاقات میں 13 جون مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ امت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی، جبکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال ہوا۔

مزید برآں علامہ سید جواد نقوی کی جانب سے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ امت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی گئی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا گیا۔









آپ کا تبصرہ