پیر 15 جون 2026 - 23:09
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اہلیہ کی مجلسِ چہلم / علماء کرام و سفیرِ ایران سمیت مختلف شخصیات کی شرکت

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ مرحومہ کی مجلسِ چہلم مسجد و امام بارگاہ صادق علیہ السلام، جی-9/2 اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ مرحومہ کی مجلسِ چہلم مسجد و امام بارگاہ صادق علیہ السلام، جی-9/2 اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ جس میں جید علماء کرام، دینی شخصیات، قومی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مجلس سے خطیب جمعہ علامہ شیخ محمد شفاء نجفی، علامہ اظہر عباس شیرازی اور پروفیسر عابد حسین نے خطاب کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی اور صبر و استقامت کے اسلامی مفاہیم پر روشنی ڈالی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اہلیہ کی مجلسِ چہلم / علماء کرام و سفیرِ ایران سمیت مختلف شخصیات کی شرکت

مقررین نے اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں صبر، ایثار اور دینی خدمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مجلس چہلم میں جمہوریہ اسلامی ایران کے سفیر جناب رضا امیری مقدم، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، حجۃ الاسلام والمسلمین سید العلماء علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ سید افتخار حسین نقوی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ شیخ محمد شفاء نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی سمیت دیگر معزز علماء کرام، عمائدین اور قائد ملت جعفریہ پاکستان کے قریبی رفقاء نے شرکت کی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اہلیہ کی مجلسِ چہلم / علماء کرام و سفیرِ ایران سمیت مختلف شخصیات کی شرکت

اس موقع پر آنے والے معزز مہمانوں کا استقبال قائد ملت جعفریہ پاکستان کے فرزند ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی نے کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

مجلسِ چہلم کے اختتام پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شرکاء نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اہلیہ کی مجلسِ چہلم / علماء کرام و سفیرِ ایران سمیت مختلف شخصیات کی شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha