منگل 16 جون 2026 - 10:20
نوائے نصرت کے تحت مجالسِ عزاء کے موضوعات کے حوالے سے خصوصی تجاویز

حوزہ/ہفتہ وار نوائے نصرت پاکستان کی جانب سے محرم الحرام 1448ھ کے لیے مجالسِ عزا کے موضوعات کے حوالے سے خصوصی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی: محرم الحرام صرف غمِ حسینؑ منانے کا مہینہ نہیں بلکہ یہ حق، عدل، حریت، بصیرت، اخلاق، اصلاحِ معاشرہ اور بیداریِ امت کا عظیم درس بھی ہے۔ موجودہ عالمی حالات، فلسطین و غزہ میں جاری مظالم، عالمِ اسلام کو درپیش چیلنجز، نوجوان نسل کی فکری مشکلات، خاندانی مسائل اور اخلاقی انحطاط کے تناظر میں ضروری ہے کہ مجالسِ عزاء کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ مکتبِ حسینیؑ کا پیغام معاشرے کے ہر طبقے تک مؤثر انداز میں پہنچ سکے۔

اسی مقصد کے پیشِ نظر ہفتہ وار نوائے نصرت محرم الحرام کی مجالسِ عزا، اجتماعات اور علمی نشستوں کے لیے چند اہم اور منفرد موضوعات پیش کر رہا ہے:

مردانہ مجالس کے لیے مجوزہ عنوانات

1۔ کربلا؛ عالمی استکبار کے مقابل مزاحمت کا ابدی منشور

2۔ امام حسینؑ اور عصرِ حاضر کی جنگِ روایت و حقیقت

3۔ بصیرتِ حسینیؑ؛ میڈیا وار، فتنوں اور پروپیگنڈے کے دور میں

4۔ کربلا سے غزہ تک؛ مظلومیت اور مزاحمت کی مشترکہ داستان

5۔ امر بالمعروف؛ امام حسینؑ کی تحریک کا فراموش شدہ ہدف

6۔ حسینی قیادت اور امتِ مسلمہ کا مستقبل

7۔ نوجوان نسل اور مکتبِ عاشورا کی فکری ذمہ داریاں

8۔ شہادت اور حیاتِ امت؛ قربانی کیسے تاریخ بدلتی ہے؟

9۔ اتحادِ امت؛ کربلا کی روشنی میں مسلم وحدت کا تصور

10۔ انتظارِ امام زمانؑ اور پیغامِ عاشورا

خواتین کی مجالس کے لیے مجوزہ عنوانات

1۔ حضرت زینبؑ؛ ظلم کے مقابل حق کی پہلی میڈیا وارئیر

2۔ زینبی بصیرت؛ فتنوں کے دور میں خواتین کی ذمہ داریاں

3۔ تربیتِ نسل اور کربلا کی مائیں

4۔ عفت، حیا اور وقار؛ اسیرانِ کربلا کا عظیم پیغام

5۔ حضرت امِّ وہبؑ سے عصرِ حاضر کی خواتین تک؛ قربانی اور استقامت

6۔ گھر سے معاشرے تک؛ زینبی کردار کی عملی جہتیں

7۔ سوشل میڈیا کے دور میں مسلم خاتون کی دینی و اخلاقی ذمہ داریاں

8۔ کربلا اور خواتین کی قیادت؛ خاموشی نہیں، شعوری کردار

9۔ شہدائے کربلا کی ماؤں کا صبر اور آج کی خواتین

10۔ منتظرِ ظہور خواتین کی صفات؛ زینبؑ کی نگاہ سے

اخلاقی اور تربیتی موضوعات

1۔ کربلا اور اصلاحِ نفس کا سفر

2۔ حسینی معاشرہ؛ سچائی، دیانت اور امانت کی بنیاد پر

3۔ غصہ، حسد اور تکبر؛ انسان کے پوشیدہ یزید

4۔ صبر اور استقامت؛ مشکلات میں کامیابی کا حسینی راستہ

5۔ والدین، اولاد اور خاندان؛ خیمۂ حسینؑ سے عملی اسباق

6۔ رزقِ حلال اور کردار سازی

7۔ نوجوان اور ڈیجیٹل دور کے اخلاقی چیلنجز

8۔ خوف سے آزادی؛ امام حسینؑ کا پیغامِ جرات

حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں خصوصی موضوعات

• فلسطین، غزہ اور کربلا کا مشترکہ پیغام

• ایران، مزاحمت اور "ہیہات منا الذلہ" کی عملی تفسیر

• پاکستان کو درپیش اخلاقی و سماجی بحران اور مکتبِ عاشورا

• ظلم کے خلاف آواز اٹھانا؛ حسینی فکر کی بنیادی ذمہ داری

• شہداء کا خون اور امت کی بیداری

نوائے نصرت کی رائے میں اگر مجالسِ عزاء میں تاریخِ کربلا کے ساتھ عصرِ حاضر کے فکری، اخلاقی، سماجی اور سیاسی مسائل کو بھی زیرِ بحث لایا جائے تو محرم الحرام نئی نسل کی تربیت، امت کی بیداری اور معاشرتی اصلاح کا ایک مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے۔ یہی وہ راستہ ہے جو عزاداری کو شعور، بصیرت اور عمل سے جوڑتا ہے اور یہی پیغامِ حقیقیِ عاشورا ہے۔

نوائے نصرت کے تحت مجالسِ عزاء کے موضوعات کے حوالے سے خصوصی تجاویز

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha