حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سندھ بھر میں امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ کی تمام یونٹس اور شعبہ محبین میں عشرۂ ولایت و امامت کے حوالے سے خصوصی محافل، تقاریب اور فکری نشستوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں علمائے کرام اور مقررین نے ولایت، امامت اور واقعۂ غدیر کی اہمیت پر تفصیلی خطابات کیے۔

پروگراموں میں منقبت خوانی، عیدِ غدیر کے موضوع پر شاگردوں کے درمیان تقریری مقابلے، مختلف فکری و تعلیمی موضوعات پر لیکچرز اور تقسیمِ انعامات کی تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے شاگردوں اور شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
ان تمام نشستوں میں شرکاء نے ولایتِ اہلِ بیتؑ سے تجدیدِ عہد کیا اور پیغامِ غدیر کو عام کرنے، اتحادِ امت، دینی شعور اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔









آپ کا تبصرہ