پیر 15 جون 2026 - 10:49
علامہ محمد جمعہ اسدی کی بلوچستان میں تبلیغی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں: صدرِ وفاق المدارس الشیعہ

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور سیکرٹری جنرل مولانا سید ضیاء الحسن نجفی نے معروف عالم دین پرنسپل جامعہ امام صادق کوئٹہ علامہ محمد جمعہ اسدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے خانوادے، شاگردوں اور ساتھیوں کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور سیکرٹری جنرل مولانا سید ضیاء الحسن نجفی نے معروف عالم دین پرنسپل جامعہ امام صادق کوئٹہ علامہ محمد جمعہ اسدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے خانوادے، شاگردوں اور ساتھیوں کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

واضح رہے مرحوم علامہ محمد جمعہ اسدی وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر اور رکن مجلسِ اعلیٰ بھی رہے۔

انہوں نے بلوچستان میں تبلیغ دین کے لیے لمبے عرصے تک خدمات سر انجام دیں۔خاص طور پر ہزارہ کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے تعلیمی عوامی خدمات تعلیمی اداروں کے علاوہ تبلیغات اسلام کے لیے ہزاروں شاگرد شاگردپیدا کئے اور معاشرے کی خدمت کی۔

مرحوم نے ملی تنظیموں میں بھر پور متحرک کردار ادا کیا۔

قائد ملت جعفر علامہ سید ساجد علی نقوی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے، جنہوں نے نوجوان طلباء کی اخلاقی تربیت کی اور مذہبی ہم آہنگی پر یقین رکھتے تھے۔

وفاق المدارس کے رہنماوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار محمد و آل محمد میں جگہ عطا فرمائے ۔

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ معروف عالم دین کی موت سے نہ صرف پورا پاکستان، بلکہ عالم اسلام سوگوار ہے، ان کے انتقال کی وجہ سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پورا نہیں کیا جا سکے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha