حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر جعفریہ الائنس علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے ایام محرم 1448 ھ کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ محرم کا مہینہ ہمیں بہت اہم درس دیتا ہے، جو قربانی اور ایثار کی تعلیم پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم میں ہمیں امام حسین (ع) کے پیغام کو پھیلانے کی ضرورت ہے۔ آج کا دور، ماضی کے مقابلے میں، حسینیت کی طرف زیادہ متوجہ ہے۔
انہوں نے خطباء سے اپیل کی کہ انہیں درس حسینی، قربانی، اور شجاعت امام حسین ع کو اپنے خطبوں کا موضوع بنانا چاہیے، اسلامی تاریخ سے نوجوانوں کو آگاہ رکھنے کے لئے اسلامی جنگوں کو اپنی مجالس کا حصہ بنانا چاہیئے، ان جنگوں میں مولا علی ع کے شجاع کردار کو اجاگر کرنا بھی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا آیت اللہ خامنہ ائ کی شہادت کے بعد حسینیت کی جانب متوجہ ہے اور وہ کربلا جاننا چاہتی ہے، لہذا فلسفہ شہادت امام حسین ع ، درس عاشورہ ، ظالم و جابر کے سامنے قیام امام حسین ع کی حقیقت کو بیان کیا جائے، ساتھ ساتھ یزیدیت کے کردار کو بھی اجاگر کیا جانا چاہئیے۔ کربلا محض ایک واقعہ نہیں، بلکہ زندگی کے اہم اسباق سکھانے والا مکتب ہے۔ یہ درس ہمیں یہ سمجھاتا ہے کہ حق کی خاطر کھڑے ہونا کبھی بھی بیکار نہیں جاتا، اور ہمیں اپنے اصولوں کے دفاع کے لیے ہمیشہ آماده رہنا چاہیے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ایام محرم میں اسلام دشمن قوتیں دینا بھر میں ایران کے ہاتھوں ذلیل ہونے کے بعد مسلمانوں میں انتشار پھیلانے کی کوشیش کریں گے لہذا ممبر حسین ع سے کوئی ایسی بات نا کی جائے جو دشمن کے لئے فائدہ مند ہو، اتحاد بین المومنین و اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا جائے اور آپس میں محبت کے پیغام کو عام کیا جائے۔









آپ کا تبصرہ