حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں ہفتۂ تحقیق کی مناسبت سے منعقدہ کتب میلے میں مدرسہ امام علی کے شعبۂ تحقیق کے زیرِ اہتمام ایک علمی و فکری نشست منعقد ہوئی، جس میں ممتاز علمی شخصیات اور منتظمین سمیت مدرسہ امام علی کے سرپرست حجت الاسلام سید سلمان علی نقوی، پرنسپل حجت الاسلام شیخ نیاز علی اسدی اور اساتذہ و طلباء نے شرکت کی۔

اس موقع پر مدرسہ امام علی کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین سید سلمان علی نقوی نے صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمتی محاذ کی اہمیت اور اس کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے مزاحمتی محاذ کی تشکیل اور اس کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ طلباء کو صہیونی دشمن کے مذموم مقاصد کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

مدرسہ امام علی کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ نیاز علی اسدی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مدرسہ امام علی کے شعبۂ تحقیق کے مسئول حجت الاسلام سید تنویر حیدر رضوی کے کتب میلے کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
آخر میں حجت الاسلام غلام محمد شاکری کی کتاب "صبحِ بے نور" کی رسم رونمائی، جامعہ المصطفیٰ کے مسؤل حجۃ الاسلام ڈاکٹر مسلمی اور حجت الاسلام سید سلمان نقوی کے ہاتھوں انجام پائی۔









آپ کا تبصرہ