اتوار 14 دسمبر 2025 - 12:13
تفسیر الکوثر پر مضمون نویسی مقابلے کے نتائج کا اعلان و انعامات کی تقسیم

حوزہ / پاکستان کے شہر اسلام آباد میں ہفتۂ تحقیق کے دوسرے روز المصطفیٰ آڈیٹوریم میں انجمن علومِ قرآن و تفسیر اور شعبۂ تحقیق  جامعۃالمصطفیٰ کراچی کے زیرِ اہتمام شیخ محسن علی نجفیؒ کی علمی خدمات اور تفسیر الکوثر پر منعقدہ مضمون نویسی مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفیٰ آڈیٹوریم میں ہونے والی علمی نشست کے اختتام پر ڈاکٹر ندیم عباس بلوچ نے مضمون نویسی مقابلے کے نتائج سے حاضرین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا: اس مضمون نویسی مقابلے میں محض دو ہفتوں کے قلیل عرصے میں ایران، عراق اور پاکستان کے مختلف دینی مدارس اور جامعات سے تعلق رکھنے والے اسکالرز کی جانب سے 52 مضامین موصول ہوئے۔

اس مضمون نویسی مقابلے کے مضامین درج ذیل تھے:

  1. علوم قرآنی میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کے افکار کا تجزیاتی مطالعہ
  2. علامہ شیخ محسن علی نجفی کے ترجمہ قرآن کی خصوصیات
  3. الکوثر فی تفسیر القرآن کا تعارف
  4. الكوثر فی تفسیر القرآن کا منہج واسلوب
  5. بلاغ القرآن کے مقدمہ میں عدم تحریف قرآن کے دلائل
  6. اردو تفاسیر میں الکوثر فی تفسیر القرآن کا علمی مقام
  7. مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی علمی خدمات کا تعارف
  8. الكوثر في تفسير القرآن میں جدید شبہات کے جوابات
  9. الکوثر فی تفسیر القرآن میں سائنسی مباحث
  10. مقدمہ ترجمہ قرآن میں جمع و تدوین قرآن کی بحث کا حاصل مطالعہ
  11. الکوثر فی تفسیر القرآن میں روایات اہل بیتؑ سے استفادہ
  12. علامہ شیخ محسن علی نجفی کی شخصیت بطور مفسر قرآن: سیرت فکر اور علمی میراث
  13. الکوثر فی تفسیر القرآن میں اخلاقی و تربیتی مباحث کا مطالعہ
  14. پاکستان میں قرآنی علوم کی ترویج میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کا کردار
  15. علامہ شیخ محسن علی نجفی کی تفسیری کاوشوں پر معاصر علمی حلقوں کی آراء
  16. الکوثر فی تفسیر القرآن کے مصادر ومراجع کا تعارف
  17. معاصر تفاسیر میں الکوثر فی تفسیر القرآن کا مقام
  18. الكوثر فی تفسیر القرآن میں اجتماعی و سماجی مسائل کا حل
  19. علامہ شیخ محسن علی نجفی کی ترجمہ نگاری اور جدیدار دونٹر پر اس کے اثرات
  20. عصر حاضر کے فکری و تمدنی چیلنجز کے تناظر میں الکوثر فی تفسیر القرآن کا نظریہ

تفسیر الکوثر پر مضمون نویسی مقابلے کے نتائج کا اعلان و انعامات کی تقسیم

موصولہ مضامین کی دقیق اور منظم جانچ پڑتال کے بعد درج ذیل شرکاء کو نمایاں پوزیشنز کا مستحق قرار دیا گیا:

محمد جواد فاضلی (سابق طالب علم، جامعۃ الکوثر)، پہلی پوزیشن

ڈاکٹر علی حسین عارف (استاد، جامعۃ الکوثر)، دوسری پوزیشن

محمد یعقوب (ایم فل اسکالر، جامعۃ المصطفیٰ کراچی)، تیسری پوزیشن

مزید برآں، تفسیر الکوثر پر معیاری مضامین تحریر کرنے والے آٹھ دیگر شرکاء کے لیے بھی خصوصی انعامات کا اعلان کیا گیا۔ جن میں مہدی علی زمانی (جامعۃ الکوثر)، غلام علی جلبانی (شاہ لطیف یونیورسٹی، خیرپور)، غلام قاسم تسنیم (محقق و مؤلف)، قصور عباس (جامعۃ المصطفیٰ کراچی)، سید قاسم (جامعۃ المصطفیٰ کراچی)، سید عون کاظمی (جامعۃ المصطفیٰ کراچی)، علی عباس (جامعۃ المصطفیٰ کراچی) اور وزیر نزیر عباس شامل ہیں۔

آخر میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ مضمون نویسی مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کو اسناد (سرٹیفیکیٹس) دیے جائیں گے اور ان کی علمی کاوشوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

تفسیر الکوثر پر مضمون نویسی مقابلے کے نتائج کا اعلان و انعامات کی تقسیم

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha