حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے مرکزی وفد نے قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی زوجہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت و تسلیت پیش کی۔
وفد میں مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان (شعبۂ تبلیغات بین الاقوامی ادارہ الباقر) کے مرکزی رہنما جناب ظفر حسین، حجۃالاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید جاوید حسین شیرازی، جناب سید تصور حسین شیرازی، حجۃالاسلام و المسلمین چوہدری ضیغم عباس اور حجۃالاسلام والمسلمین سرفراز حسین الحسینی شامل تھے۔

وفد نے علامہ سید ساجد علی نقوی اور اہل خانہ سے مرحومہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ان کے لیے صبرِ جمیل اور مرحومہ کے لیے بلندیٔ درجات کی دعا کی۔
ملاقات کے دوران علامہ سید ساجد علی نقوی اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کے وفد کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف دینی، ملی اور قومی امور پر تبادلۂ خیال بھی ہوا۔
اس موقع پر وفد نے مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کا خصوصی تعزیتی پیغام بھی علامہ سید ساجد علی نقوی تک پہنچایا، جس میں مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے علامہ صاحب اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا تھا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے تعزیت کے لیے آنے والے وفد اور مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبۂ اخوت اور ہمدردی کو سراہا۔
انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و سربلندی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔









آپ کا تبصرہ