جمعہ 10 اپریل 2026 - 12:34
انجمنِ امامیہ کھرمنگ بلتستان کے تحت ”عظمتِ شہداء و تجدیدِ عہدِ وفا کانفرنس“ شہید امام خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

حوزہ/انجمنِ امامیہ ضلع کھرمنگ بلتستان کے زیرِ اہتمام شہیدِ راہِ مقاومت اور رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای رضوان اللہ علیہ کے چہلم کی مناسبت سے "عظمتِ شہداء و تجدیدِ عہدِ وفا کانفرنس" ضلعی ہیڈکوارٹر سادات گوہری میں منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر سے علمائے کرام، عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ امامیہ ضلع کھرمنگ بلتستان کے زیرِ اہتمام شہیدِ راہِ مقاومت اور رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای رضوان اللہ علیہ کے چہلم کی مناسبت سے "عظمتِ شہداء و تجدیدِ عہدِ وفا کانفرنس" ضلعی ہیڈکوارٹر سادات گوہری میں منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر سے علمائے کرام، عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

انجمنِ امامیہ کھرمنگ بلتستان کے تحت ”عظمتِ شہداء و تجدیدِ عہدِ وفا کانفرنس“ شہید امام خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

کانفرنس میں انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر آغا سید باقر الحسینی، امام جمعہ حسین آباد آغا سید مظاہر حسین الموسوی، سینئر نائب صدر انجمنِ امامیہ بلتستان شیخ زاہد علی زاہدی، نائب صدر انجمنِ امامیہ شیخ ذوالفقار انصاری، شیخ احمد سمیت ضلع بھر کے جید علمائے کرام شریک ہوئے۔ جبکہ سابق اپوزیشن لیڈر میثم کاظم، سابق وزیر تعمیرات وزیر محمد سلیم اور ڈاکٹر شجاعت میثم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مقررین نے اپنے خطابات میں شہدائے راہِ اسلام بالخصوص شہدائے مقاومت کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے مقدس خون نے عالمی استعمار امریکہ اور صہیونی ریاست اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں نے عالمِ اسلام میں اتحاد و وحدت کی نئی روح پھونکی ہے اور انسانیت کو ظلم و استبداد کے خلاف مزاحمت کا شعور عطا کیا ہے۔

انجمنِ امامیہ کھرمنگ بلتستان کے تحت ”عظمتِ شہداء و تجدیدِ عہدِ وفا کانفرنس“ شہید امام خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

جلسہ سے علامہ غلام محمد زہیری، سید ہادی الموسوی، سید اکبر شاہ رضوی، شیخ عابد حسین حافظی، شیخ جعفر علی دانش اور ڈاکٹر شجاعت میثم نے خطاب کیا، جبکہ سکردو سے تشریف لائے ہوئے مہمانانِ گرامی صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی، سید مظاہر حسین الموسوی، شیخ زاہد علی زاہدی اور میثم کاظم نے خصوصی خطاب کیا۔

اس موقع پر معروف عالمِ دین میر واعظ غندوس کھرمنگ آغا سید علی عباس رضوی نے متفقہ قرارداد پیش کی، جسے شرکاء نے بھرپور تائید کے ساتھ منظور کیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ:
یہ عظیم الشان اجتماع چہلمِ رہبر شہید و شہدائے مقاومت کے سلسلے میں منعقد ہوا ہے اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کے مقدس مشن کو جاری رکھا جائے گا۔
لبنان اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت قبلۂ اول کی آزادی تک جاری رکھی جائے گی۔

جمہوری اسلامی ایران کے خلاف ہونے والی سازشوں کی شدید مذمت کی جاتی ہے اور رہبرِ معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جاتا ہے۔

انجمنِ امامیہ کھرمنگ بلتستان کے تحت ”عظمتِ شہداء و تجدیدِ عہدِ وفا کانفرنس“ شہید امام خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

غاصب اسرائیل کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ فلسطینی اور لبنانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

پاکستان میں امن و امان کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

گلگت بلتستان میں پیش آنے والے حالیہ واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

قومی وحدت و استحکام کے لیے ریاستی اداروں سے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔

نوجوانوں، علماء، مشائخ اور عوام سے اتحاد و یکجہتی کے فروغ کی اپیل کی گئی تاکہ دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے جا سکیں۔

محکمہ پولیس میں ایک پولیس اہلکار کی معطلی کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔

اجتماع کے اختتام پر شہدائے کرام کے درجات کی بلندی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمِ اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha