پیر 6 اپریل 2026 - 02:08
رہبرِ انقلابِ اسلامی کا چہلم؛ مرکزی جامع مسجد شگر بلتستان میں بڑا اجتماع/ ہزاروں افراد کی شرکت+تصاویر اور ویڈیو

حوزہ/مرکزی امامیہ جامع مسجد شگر بلتستان پاکستان میں یادِ شہداء کانفرنس و چہلمِ شہید رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی الحسینی خامنہ‌ای اور دیگر شہدائے راہِ رہبری کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی امامیہ جامع مسجد شگر بلتستان پاکستان میں یادِ شہداء کانفرنس و چہلمِ شہید رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی الحسینی خامنہ‌ای اور دیگر شہدائے راہِ رہبری کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی کا چہلم؛ مرکزی جامع مسجد شگر بلتستان میں بڑا اجتماع/ ہزاروں افراد کی شرکت+تصاویر اور ویڈیو

کانفرنس میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء نے بھی بھرپور شرکت اور خطاب کیا۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن سے ہوا، جس کے بعد خطبۂ استقبالیہ امامِ جمعہ و الجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد شگر، آغا سید طہ الموسوی نے پیش کیا۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی کا چہلم؛ مرکزی جامع مسجد شگر بلتستان میں بڑا اجتماع/ ہزاروں افراد کی شرکت+تصاویر اور ویڈیو

اس بابرکت اجتماع میں مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندہ علمائے کرام نے اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے خطاب کیا۔

نوربخشیہ صوفیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے مفتی علی محمد ہادی، اہلِ حدیث کی نمائندگی میں مولانا عبداللہ، سینئر نائب صدر انجمنِ امامیہ بلتستان شیخ زاہد حسین زاہدی، شگر کی نمائندگی کرتے ہوئے آغا سید سعید الموسوی اور اجتماع کے صدر، صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی نے خصوصی خطاب کیا۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی کا چہلم؛ مرکزی جامع مسجد شگر بلتستان میں بڑا اجتماع/ ہزاروں افراد کی شرکت+تصاویر اور ویڈیو

مقررین نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اتحادِ امت پر زور دیا۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی کا چہلم؛ مرکزی جامع مسجد شگر بلتستان میں بڑا اجتماع/ ہزاروں افراد کی شرکت+تصاویر اور ویڈیو

آخر میں صدر انجمنِ امامیہ شگر آغا سید عباس الموسوی نے تمام معزز مہمانوں، علمائے کرام اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha