جمعہ 10 اپریل 2026 - 12:33
علماء و طلاب پاکستان کی جانب سے قم میں چہلمِ رہبر انقلاب اسلامی آیت الله العظمیٰ شہید امام علی خامنہ ای کی مناسبت سے جلوس عزاداری

حوزہ/ چہلمِ رہبرِ شہیدِ انقلابِ اسلامی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبۂ قم کے زیرِ اہتمام ایک جلوس عزاداری نکالا گیا، جس میں سربراہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی خصوصی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بروز جمعرات، 9 اپریل 2026ء کو چہلمِ رہبرِ شہیدِ انقلابِ اسلامی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبۂ قم کے زیرِ اہتمام ایک جلوس عزاداری نکالا گیا، جس میں سربراہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی خصوصی شرکت کی۔

علماء و طلاب پاکستان کی جانب سے قم میں چہلمِ رہبر انقلاب اسلامی آیت الله العظمیٰ شہید امام علی خامنہ ای کی مناسبت سے جلوس عزاداری

جلوس کا آغاز دفترِ رہبری سے ہوا جہاں سے شرکاء منظم انداز میں حرمِ مطہر کی جانب روانہ ہوئے۔

دورانِ جلوس شرکاء نے شہداء کی یاد میں فلک شگاف نعرے بلند کیے اور ان کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جلوس کے دوران امتِ مسلمہ کے اتحاد، اسلامی بیداری اور ظلم و استبداد کے خلاف جدوجہد کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے عالمی طاقتوں، خصوصاً امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ایران اور دیگر مظلوم اقوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

علماء و طلاب پاکستان کی جانب سے قم میں چہلمِ رہبر انقلاب اسلامی آیت الله العظمیٰ شہید امام علی خامنہ ای کی مناسبت سے جلوس عزاداری

یہ پُرامن جلوس حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا پر اختتام پذیر ہوا۔

اختتامی مرحلے میں شہداء کے درجات کی بلندی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمِ اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha