حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر شب امریکہ و اسرائیل کے شر سے حفاظت کے لئے ایران کے حق میں دعائیں کرتا رہا ،رات بھر نہایت اضطراب و بے چینی میں مبتلا رہا ۔صبح سویرے ذہنی تشویش کے بوجھ تلے کچھ غنودگی سی چھاگئی اور تھوری دیر کے لئے آنکھ لگ گئی جب اٹھا تو صبح کے سات بج چکے تھے۔ ضروریات سے فارغ ہونے کے بعد سب سے پہلے موبائیل اٹھایا تاکہ دیکھوں ایران و امریکہ کی جنگ کی کیا خبر ہے۔الحمد للہ سب سے پہلی shialogy کی طرف سے سینڈ کی گئی ایک پوسٹ پر نظر گئی جس میں موجودہ رہبر معظم آیۃ اللہ العظمیٰ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای حفظہ اللہ تعالی کی تصویر پر تنویر پر پڑی جس میں رہبر نے دو انگلیوں سے فتح کا نشان V دکھاتے ہوئے نظر آئے اور ساتھ میں یہ عبارت تحریر تھی’’تمام مسلمانوں کو رہبر کی پہلی فتح مبارک ہو‘‘۔اچانک اتنی بڑی خوشخبری دیکھ کر یقین نہیں ہوریا تھا ،پھر مختلف یو ٹیوب چینلوں کی خبروں کو سنا تو یقین میں اضافہ ہوتا گیا یہاں تک کہ Shia Agency کی ایک پوسٹ پڑھی جس میں ’’ایران و اسلام کی تاریخی فتح ‘‘ کے عنوان کے تحت ایران کے شورائے عالی قومی سلامتی کا بیان باقاعدہ درج تھا پڑھا تو پورا یقین اور اطمینان ہو گیا کہ فاتح خیبر کے پیرو کار،عاشقان حیدر کرار ایران کی تاریخی فتح کا ان الفاظ میں اعلان کیا گیا ہے۔’’ایران و اسلام کی تاریخی فتح مبارک
🔹 ملت شریف، عظیم اور بہادر ایران کی خدمت میں عرض ہے:
🔹 دشمن نے ایران کے خلاف اپنی ظالمانہ، غیر قانونی اور مجرمانہ جنگ میں ایک ناقابلِ انکار، تاریخی اور فیصلہ کن شکست کھائی ہے۔ یہ کامیابی انقلابِ اسلامی کے شہید رہبر حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای (سلام اللہ علیہ)، رہبر معظم انقلاب اسلامی و کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ)، اور اسلامی مجاہدین کی قربانیوں و بہادری کے ساتھ ساتھ آپ عزیز عوام کی تاریخی، پائیدار اور حماسی شرکت کی بدولت حاصل ہوئی ہے‘‘۔
کل کفر و شرک و نفاق یعنی امریکہ و اسرائیل اور منافق و غدار ملکوں کے مقابلہ میں ا یران کی یہ فتح کئی معنوں سے تاریخی ہے ایک تو یہ کہ خیبر بھی چالیسویں دن مولا علی کے ہاتھوں فتح ہوا تھا علی والوں نے خیبر یاد دلادیا،دوسرے جب کہ پوری دنیا میں رہبر شہید آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ طاب ثراہ کی مجالس چہلم کا انعقاد ہورہا ہے جس سے ثابت ہواکہ رہبر شہید اور دیگر شہدائے راہ حق کیا خون کتنی جلد رنگ لایا ہے۔ا یران نے ایکبار پھر پوری دنیا پر اپنی شجاعت و استقامت اور اسلام حقیقی کی صداقت و حقانیت کا پرچم لہرا دیا۔جمہوری اسلامی ایران کی اس تاریخی جیت پر ایرانی حکومت و عوام،تمام عالم اسلام،اور اتمام انصاف پسند انسانوں کو بالخصوص حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں ہم ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔کتنی عجیب بات ہے کہ بلاشرط سرینڈر کہنے والا نام نہاد سپر پاور امریکہ آج خود ایران کی دس شرطوں کے آگے سرینڈر کررہا ہے۔بلا شبہ ایران علامہ اقبال کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کررہا ہےـ:تہران ہو گر عالم مشرق کا جنیوا،شیاید کرۂ ارض کی تقدیر بدل جائے‘‘۔









آپ کا تبصرہ