حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ شہیدِ انقلاب (رہ) کی تشییع جنازہ کے لئے مقررہ مرکزی کمیٹی کے ترجمان ایمان عطارزادہ نے رہبرِ شہیدِ (رہ) کی آخری رسومات اور وداع کے جامع پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تاریخی سفر تہران سے شروع ہو کرقم، نجف، کربلا اور بالآخر مشہدِ مقدس میں اختتام پذیر ہوگا۔
شیڈول برائے تجہیز و تکفین:
۱)۔ 4 اور 5 جولائی 2026ء، بروز ہفتہ و اتوار (19 اور 20 محرم الحرام 1448ھ) کو تہران میں واقع مصلائے امام خمینی میں رہبر معظم کی الوداعی تقریبات منعقد ہوں گی۔
۲)۔ 6 جولائی 2026ء بروز پیر(21 محرم 1448ھ) کو تہران میں تشییع کا پروگرام رکھا گیا ہے۔
۳)۔ 7 جولائی 2026ء، بروز منگل (22 محرم 1448ھ) کو شہر قم میں تشییع کی تقریب منعقد ہوگی۔
۴)۔ 8 جولائی 2026ء، بروز بدھ: (23 محرم 1448ھ): عراقی عوام کے پرزور مطالبے پر نجف اور کربلا میں مراسم۔
۵)۔ 9 جولائی 2026ء، بروز جمعرات: (24 محرم 1448ھ): مشہد میں تشییع اور شبِ شہادت امام سجادؑ کے موقع پر حرمِ رضوی میں تدفین۔
اس المناک موقع پر رہبرِ شہید کے ہمراہ ان کے خاندان کے چار شہداء "شہید ڈاکٹر مصباح الہدیٰ باقری، شہید بشریٰ سادات خامنہای، شہید زہرا حداد عادل اور شہید زہرا محمدی گلپائیگانی" کی بھی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔
انتظامی امور:
تمام مراسم کے اجراء کی ذمہ داری سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے سپرد کی گئی ہے جبکہ علی اکبر پورجمشیدیان (معاون وزیر داخلہ) اس قومی کمیٹی کے سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔ نمازِ جنازہ تہران، قم اور مشہد میں ادا کی جائے گی۔
شعار اور علامت:
اس موقع پر مرکزی شعار «ہمیں بیدار ہونا ہو گا» (باید برخاست) کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ «بند مٹھی» (مشت گره کرده) کو اس قومی سوگ کی علامت قرار دیا گیا ہے۔
نوٹ:
محرم الحرام کی مذکورہ تاریخیں ایرانی چاند کی تاریخ کے حساب سے ذکر کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ ایران میں چاند کی تاریخ پاکستان، ہندوستان اور عراق سے ایک دن آگے ہے۔









آپ کا تبصرہ