حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم کے ڈپٹی گورنر برائے سیاسی و سکیورٹی امور مرتضیٰ حیدری نے بتایا کہ رہبرِ شہید انقلاب کی تشییع جنازہ کی تقریب اب منگل 7 جولائی کی صبح 5 بجے مسجد مقدس جمکران میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی سے شروع ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نمازِ جنازہ کے بعد اگر حالات اور انتظامی صورتحال نے اجازت دی تو تشییع کا جلوس بلوارِ پیامبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نکالا جائے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ عقیدت مند رہبرِ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور اس تاریخی تقریب میں شرکت کا موقع حاصل کر سکیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ تشییع جنازہ کا آغاز صبح کے وقت حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سے ہو کر مسجد مقدس جمکران کی جانب ہوگا، تاہم نئے اعلان کے مطابق تقریب کا آغاز براہِ راست مسجد جمکران میں نمازِ جنازہ سے کیا جائے گا۔









آپ کا تبصرہ