حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ شہید، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے جسدِ مطہر کی تشییع حرمِ حضرت امام حسینؑ میں منعقد ہوئی، جس میں عراق کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے لاکھوں زائرین، علماء، دینی شخصیات اور عزاداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر آیت اللہ سیستانی کے نمائندے، حرمِ حضرت امام حسینؑ کے متولیِ شرعی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ عبدالمہدی کربلائی نے رہبرِ شہید کی نماز جنازہ پڑھائی۔
نمازِ جنازہ اور تشییع کے دوران پورا حرم سوگ کی فضا میں ڈوبا رہا، جبکہ شرکاء نے رہبرِ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن اور انقلابِ اسلامی کے اہداف سے وفاداری کے عزم کا اعادہ کیا۔









آپ کا تبصرہ