ہفتہ 4 اپریل 2026 - 20:56
عظیم قوم کے عظیم آرمی چیف جنرل سید عبد الرحیم موسوی کو عظیم الشان تشییع کے بعد قم میں سپردِ خاک کردیا+تصاویر اور ویڈیوز

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عبد الرحیم موسوی کو ہزاروں لوگوں کا تشییع کے بعد حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں سپردِ خاک کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تشییع جنازے میں ہزاروں مرد اور خواتین سمیت علمائے کرام اور سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی اور شہید سے تجدیدِ عہد کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

عظیم قوم کے عظیم آرمی چیف جنرل سید عبد الرحیم موسوی کو عظیم الشان تشییع کے بعد قم میں سپردِ خاک کردیا+تصاویر اور ویڈیوز

اس موقع پر عوام نے سخت انتقام کا مطالبہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ کی حمایت اور غاصب اسرائیل اور شیطان بزرگ امریکہ اور ان کے غلاموں کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔

عظیم قوم کے عظیم آرمی چیف جنرل سید عبد الرحیم موسوی کو عظیم الشان تشییع کے بعد قم میں سپردِ خاک کردیا+تصاویر اور ویڈیوز

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف شہید جنرل سید عبد الرحیم موسوی کو نمازِ جمعہ کے بعد، ہزاروں لوگوں نے آہوں اور سسکیوں کے ساتھ حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں سپردِ خاک کیا۔

عظیم قوم کے عظیم آرمی چیف جنرل سید عبد الرحیم موسوی کو عظیم الشان تشییع کے بعد قم میں سپردِ خاک کردیا+تصاویر اور ویڈیوز

شہید جنرل موسوی کی نمازِ جنازہ نمازِ جمعہ کے بعد مصلائے قدس میں ادا کی گئی؛ جس کے بعد ہزاروں لوگوں نے جانبازان اسکوائر سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا تک شاندار تشییع کی۔

تشییع کے دوران شرکاء ہاتھوں میں ایران اور مقاومتی محاذ کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے؛ جبکہ ہزاروں لوگوں کے ہاتھوں میں شہید امام خامنہ ای، رہبر معظم آیت اللہ مجتبیٰ حسینی خامنہ ای اور شہید جنرل موسوی کی تصاویر بھی تھیں۔

عظیم قوم کے عظیم آرمی چیف جنرل سید عبد الرحیم موسوی کو عظیم الشان تشییع کے بعد قم میں سپردِ خاک کردیا+تصاویر اور ویڈیوز

اس موقع پر شیطان بزرگ امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور مکمل فتح تک دشمن سے نبردآزمائی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha