اتوار 5 اپریل 2026 - 17:56
ٹرمپ شکست چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، جنوبی اصفہان میں امریکی افواج کو ناکامی

حوزہ/ مرکزی قرارگاہ حضرت خاتم الانبیاء (ص) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی اصفہان میں امریکی حملہ آوروں کے خلاف اسلامی مجاہدین کی بہادرانہ کارروائی سے ثابت ہو گیا ہے کہ امریکی فوج کی طاقت محض دکھاوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی قرارگاہ خاتم الانبیاء (ص) کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی اصفہان میں امریکی حملے کے خلاف اسلامی افواج نے کامیاب اور بہادرانہ کارروائی کی۔

ترجمان کے مطابق اس کارروائی سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ امریکی فوج اتنی طاقتور نہیں جتنی دکھائی جاتی ہے، اور اسے اس کارروائی میں واضح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عوام کو گمراہ کرنے کے لیے مختلف باتیں کر رہے ہیں تاکہ اپنی فوج کی اس ناکامی کو چھپا سکیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس سے پہلے بھی خبردار کیا گیا تھا کہ ایرانی مسلح افواج ملک کا دفاع کرتے ہوئے کسی بھی حملہ آور کا سخت جواب دیں گی اور اسے شکست دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی اصفہان میں حاصل ہونے والی یہ کامیابی اسی عزم اور بہادری کی ایک مثال ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha