پیر 6 اپریل 2026 - 21:06
پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلیجنس میجر جنرل مجید خادمی امریکی و اسرائیلی جارحیت میں شہید

حوزہ/سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی انٹیلیجنس کے سربراہ میجر جنرل مجید خادمی امریکی اور اسرائیلی جارحیت میں شہید ہوگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میجر جنرل مجید خادمی گزشتہ تقریباً پانچ دہائیوں سے ایران کے انٹیلیجنس اور سکیورٹی نظام میں اہم کردار ادا کر رہے تھے اور انہیں ملک کی سکیورٹی اسٹرکچر کی ایک کلیدی شخصیت سمجھا جاتا تھا۔

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سردار مجید خادمی کی خدمات ایران کی داخلی سلامتی اور انٹیلیجنس آپریشنز کے حوالے سے نہایت اہم تھیں اور ان کی شہادت ملک کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha