اتوار 5 اپریل 2026 - 17:55
اصفہان میں امریکیوں کے خلاف کارروائی کی روداد

حوزہ/ اصفہان کے جنوبی علاقے میں امریکی ہیلی برن ناکام، ایرانی فورسز کی بروقت کارروائی میں متعدد طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ، شدید جھڑپ کے بعد دشمن پسپا

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فورسز نے 4 ٹرانسپورٹ طیاروں، 3 ہیلی کاپٹروں، نیز متعدد ڈرون اور جنگی طیاروں کی مدد سے، شہر اصفہان کے جنوبی علاقوں میں ایک غیر استعمال شدہ اور پرانے ہوائی اڈے پر ہیلی برن کیا۔

یہاں سپاہ، فوج اور انٹیلیجنس فورسز، پہلے سے گھات لگائے بیٹھی تھیں، جن سے امریکیوں کا شدید مقابلہ ہوا۔

اس جھڑپ کے پہلے حصے میں، پولیس کی خصوصی یونٹ (تکاور) اور سیکیورٹی فورسز کے دستے امریکی سپاہیوں سے نبرد آزما ہوئے، جس پر دشمن نے پسپائی کا فیصلہ کیا اور دو ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کی۔

ایرانی مسلح افواج کی فائرنگ سے دو ہیلی کاپٹر اور دو ٹرانسپورٹ طیارے تباہ ہو گئے۔ جبکہ ایک ہیلی کاپٹر، جو پائلٹ کے علاقے کی طرف جا رہا تھا، زد میں آکر ناقابلِ گزر علاقوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔

فی الحال اس ہیلی کاپٹر کے سواروں اور ریسکیو کئے جانے والے پائلٹ کے بارے میں اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha