منگل 7 اپریل 2026 - 14:07
آیت الله نوری ہمدانی کی حالیہ جنگ میں تباہ شدہ مکانات کی تعمیر کے لیے خمس کے ایک تہائی حصے کی اجازت

حوزہ/آیت الله العظمیٰ شیخ نوری ہمدانی نے غاصب اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ حالیہ جنگ میں تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو کے لیے خمس کے مال سادات اور مال امام کے ایک تہائی حصے کو مختص کرنا جائز قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله العظمیٰ شیخ نوری ہمدانی نے غاصب اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر مسلط کردہ حالیہ جنگ میں تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو کے لیے خمس کے مال سادات اور مال امام کے ایک تہائی حصے کو مختص کرنا جائز قرار دیا ہے۔

مرجع تقلید آیت الله العظمیٰ شیخ نوری ہمدانی نے حالیہ مسلط کردہ جنگ میں تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو کے لیے خمس کے مال سادات اور مال امام کے استعمال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں لکھا ہے:

بسمہ تعالیٰ

سلام علیکم

اس سوال کی صورت میں کہ اگر کوئی (اپنا تباہ شدہ مکان) دوسرے ذرائع خصوصاً عوامی اور مخیر حضرات کی عطیات کے ذریعے دوبارہ تعمیر کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے تو ان کے لیے خمس کے ایک تہائی حصے تک استعمال کرنا جائز ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha