حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی انٹلیجنس کے سربراہ جنرل سید مجید خادمی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
رہبرِ انقلاب کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله الرحمٰن الرحیم
مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَی نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا.
مؤمنوں میں ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اللہ سے کیا ہوا وعدہ سچ کر دکھایا، ان میں سے کچھ اپنی جان نچھاور کر چکے اور کچھ انتظار میں ہیں اور انہوں نے اپنے عہد میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
جو ایرانی قوم اور اس کے بہادر مجاہدین کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں بار بار ناکامیوں سے دوچار ہونے کے بعد ایک بار پھر امریکی اور صیہونی دشمن نے اپنے پرانے ہتھکنڈے یعنی دہشت گردی کا سہارا لیتے ہوئے ملک کے ایک اہم سکیورٹی اور انٹیلی جنس کمانڈر کو نشانہ بنایا۔
سردار سید مجید خادمی، جنہوں نے کئی دہائیوں تک سکیورٹی، انٹیلی جنس اور دفاعی میدان میں خاموش مگر مؤثر خدمات انجام دیں، شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے، لیکن حق کے راستے کے مجاہدین اور مسلح افواج کی مضبوط اور متحد صف ایسی ہے کہ دہشت گردی اور قتل و غارت ان کے عزم میں کوئی خلل نہیں ڈال سکتی۔
میں اس دلیر اور گمنام کمانڈر کی شہادت پر ان کے اہل خانہ، ساتھیوں اور سپاہ پاسداران کے انٹیلی جنس شعبے کے ذمہ داروں کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتا ہوں۔
سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای









آپ کا تبصرہ