حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں ائمہ جمعہ کی پالیسی ساز کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمدجواد حاج علی اکبری نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ سردار مجید خادمی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجاہدوں کی یہ قربانیاں امریکہ اور صہیونی حکومت کی نابودی کے راستے کو مزید ہموار کریں گی۔
اپنے تعزیتی پیغام میں حاج علی اکبری نے کہا کہ سردار مجید خادمی نے اپنی بابرکت زندگی کا بڑا حصہ انقلاب اسلامی، ایران کی سلامتی اور قومی دفاع کے لیے وقف کیے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان مجاہد شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے جوانی سے لے کر آخری لمحات تک میدانِ خدمت، ایثار اور جہاد میں اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔
انہوں نے کہا کہ سردار خادمی نہایت باصلاحیت، باوقار، صاحبِ فکر اور منکسر المزاج شخصیت کے مالک تھے اور حالیہ مہینوں میں ایران کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات نہایت اہم رہیں۔
حاج علی اکبری نے ایران کے ائمہ جمعہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اس شہادت پر رہبرِ انقلاب اسلامی، سپاہ پاسداران کے کمانڈروں، ملکی انٹیلی جنس برادری، سپاہ انٹیلی جنس تنظیم کے اہلکاروں اور شہید کے اہل خانہ کو تعزیت و تبریک پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کا راستہ ہی حق، عزت اور کامیابی کا راستہ ہے، اور ایسے عظیم مجاہدین کی قربانیاں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گی۔ ان کے بقول، ان شاء اللہ انہی مجاہدتوں اور شہادتوں کی برکت سے امریکہ اور صہیونی رژیم کے خلاف فتح کا راستہ پہلے سے زیادہ روشن اور قریب ہو جائے گا۔
پیغام کے آخر میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کی عظیم اور تاریخ ساز قوم اپنے استقامت بھرے کردار کے ذریعے انسانیت دشمن قوتوں کو شکست کا تلخ مزہ چکھائے گی۔









آپ کا تبصرہ