بدھ 8 جولائی 2026 - 16:59
نجف اشرف میں رہبرِ شہید آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے فرزندوں کی شرکت

حوزہ/ رہبرِ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسدِ مطہر پر نجف اشرف میں حضرت امیرالمؤمنینؑ کے روضۂ اقدس کے صحن میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں محمد رضا سیستانی اور محمد باقر سیستانی سمیت ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسدِ مطہر پر نمازِ جنازہ حضرت امیرالمؤمنین امام علیؑ کے روضۂ اقدس کے صحن میں ادا کی گئی۔

اس نمازِ جنازہ میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی، آیت اللہ سید علی سیستانی کے فرزند جبکہ حجۃ الاسلام محمد رضا سیستانی اور حجۃ الاسلام محمد باقر سیستانی، بھی نماز و تشییع جنازہ میں شریک ہوئے۔

نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد نجف اشرف میں رہبرِ شہید کے جسدِ مطہر کی تشییع کا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا اور کچھ دیر میں جنازوں کو کربلائے معلی منتقل کیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha