حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران، قم اور عراق کے مذہبی شہر نجف اشرف اور کربلا میں عظیم الشان تشییعِ جنازہ کے بعد مشہد مقدس رہبرِ شہید کے جسدِ خاکی کا منتظر ہے۔

رہبرِ شہید کی تشییعِ جنازہ کے حوالے سے مشہد مقدس میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
رہبرِ شہید کی تشییعِ جنازہ کے حوالے سے مشہد مقدس میں عاشقین رہبر کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

رہبرِ شہید کے کروڑوں عقیدت مند ہاتھوں میں شہید کی تصاویر اور سرغ پرچم تھامے مشہد میں داخل ہو رہے ہیں۔
عقیدت مندوں میں کئی ممالک کے لوگ شامل ہیں۔

اس موقع پر مشہد میں سینکڑوں موکب کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔
لاکھوں کی تعداد میں رہبرِ شہید کے عقیدت مند، ابھی سے سڑکوں پر اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے محبوب قائد کے منتظر ہیں۔
رہبرِ شہید کی تشییعِ جنازہ میں شرکت کرنے والوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کے نئے قوانین کو ترتیب دے دیا گیا ہے۔









آپ کا تبصرہ