بدھ 8 جولائی 2026 - 13:03
آیت اللہ اعرافی کا رہبر شہید (رہ) کی تشییع میں بے مثال شرکت پر مراجع تقلید، علماء اور عوام کو خراج تحسین

حوزہ / تہران اور قم المقدسہ میں یہ تاریخی اور بے مثال تشییع، ایمان، مقاومت اور اتحاد کی عظمت کا ایک سلسلہ اور دشمنوں کے خلاف ایک مضبوط ڈھال تشکیل دیتی ہے اور اس سے متاثر ہو کر محترم ذمہ داران، مسلح افواج اور مقاومتی محاذ کو چاہیے کہ وہ جارحوں اور زیادتی کرنے والوں کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے تہران اور قم میں رہبر شہید (رہ) کے جنازے اور تشییع میں عوام، مراجع تقلید، علماء اور ملت ایران کی پرجوش اور باوقار شرکت پر دو علیحدہ پیغامات میں خراج تحسین اور تشکر پیش کیا ہے۔

تہران کے عوام کے لیے خراج تحسین کا پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

فَضَّلَ اللَّهُ الْمُجَاهِدِینَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ عَلَی الْقَاعِدِینَ دَرَجَةً ۚ وَکُلًّا وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَیٰ ۚ وَفَضَّلَ اللَّهُ الْمُجَاهِدِینَ عَلَی الْقَاعِدِینَ أَجْرًا عَظِیمًا

تہران کے بصیر، انقلابی اور سرافراز عوام؛

انقلاب اسلامی کے دارالحکومت میں ہمہ وقت منظر عام پر موجود رہنے والے جوانو؛

حضرت ولی عصر (ارواحنا فداہ) کی خدمت میں درود و سلام اور آل اللہ کی عزاداری اور عظیم رہبر، مجاہد، حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای (قدس اللہ نفسہ الزکیہ) اور عظیم شہداء کی شہادت کے ایام پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔

تہران، عالم اسلام کے "ام القریٰ" نے ایک بار پھر انقلاب اسلامی کی تاریخ کے حساس ترین ادوار میں اپنی تاریخی ذمہ داری نبھائی اور رہبر شہید (رہ) اور عزیزِ ملت کے پاکیزہ پیکر کے جنازے اور تشییع میں بابصیرت، باوقار اور پر صلابت شرکت کے ساتھ ایمان اور غیرت کی ایک یادگار تخلیق کی۔

آپ تہران کے عظیم لوگ، بوڑھے اور جوان، مرد اور عورت، مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے، یونیورسٹی کے اساتذہ، ممتازین اور علماء نے اپنی کروڑوں کی تعداد میں اس شہر کی سڑکوں پر موجودگی کے ذریعے "امت اور امامت" کے اٹوٹ بندھن کو دنیا والوں کے سامنے پیش کیا اور انقلاب اسلامی کے عظیم آرمانوں اور رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای دامت برکاتہ سے تجدیدِ بیعت کی۔

ایران اسلامی کے دارالحکومت میں لوگوں کا یہ شوروشوق سے بھرا سمندر، نہ صرف ولایت سے بیعت کا مظہر تھا بلکہ ایک بلند اور دشمن شکن نعرہ تھا جس نے اس سرزمین کے جارحوں اور بدخواہوں کے اعضاء میں لرزہ پیدا کر دیا۔ آپ سب نے ثابت کر دیا کہ تہران، بصیرت اور مقاومت کا مرکز ہے اور امامین انقلاب اور شہداء کے راستے کو جاری رکھنے میں کوئی تذبذب نہیں رکھتا۔ تہران کی یہ حماسی موجودگی، دنیا کے تمام آزاد لوگوں اور مقاومتی محاذ کے لیے ایک واضح پیغام تھی کہ شہداء کے پاک خون کا بدلہ لینے اور مستکبرین کے خلاف استقامت کا راستہ، پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

میں اس تمام جوش و خروش، شعور اور وفاداری کے لیے اپنی گہری تشکر اور قدردانی کا اظہار کرتے ہوئے تہران کے تمام شریف لوگوں اور ایران اسلامی کے دیگر شہروں کے عوام، محترم ذمہ داران، خدمتگزار فورسز، عظیم شہداء کے خاندانوں، ایثارگروں، مختلف ممالک سے آنے والے مہمانوں اور ان تمام عزیزوں کا جنہوں نے اس تاریخی حماسہ کی تخلیق میں کردار ادا کیا، دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں خداوند متعال سے دعا کرتا ہوں کہ یہ حماسی موجودگی آپ کے لیے آخرت کا ذخیرہ قرار دے اور حضرت ولی عصر (عج) کی توجہات اور شہداء کے پاکیزہ ارواح کی دعاؤں کے ساتھ، ایران اسلامی کی عزت، سربلندی اور پائیدار امن کو برقرار رکھے۔

امید ہے کہ یہ پرمعنی موجودگی اور عاشورائی مواکب جاری و ساری رہیں اور عزیز عوام کی یادگاری تقاریب میں وسیع شرکت، انقلاب کے آرمانوں کے ساتھ تجدید عہد اور جہاد و مقاومت کی شان و عظمت میں اضافہ کرے اور یہ سب خداوند متعال اور حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (ارواحنا فداہ) کے مقدس حضور میں قبول اور خاص توجہ کا باعث ہو۔

وَمَا النَّصرُ إِلّا مِن عِندِ اللَّهِ العَزیزِ الحَکیمِ

علی رضا اعرافی

مدیر حوزہ علمیہ

آیت اللہ اعرافی کا رہبر شہید (رہ) کی تشییع میں بے مثال شرکت پر مراجع تقلید، علماء اور عوام کو خراج تحسین

آیت اللہ اعرافی کا مراجع تقلید اور قم کے عوام کے لیے خراجِ تحسین کا پیغام:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْیَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُونَ

قم کی شریف عوام اور عزیز نوجوانو!

علماء کرام اور حوزویان گرامی!

آپ سب کی خدمت میں سلام اور احترام اور سالارِ شہیدان علیہ السلام کی عزاداری اور رہبر و امام شہید (رہ) اور عظیم شہداء کی شہادت کے ایام پر اظہار تعزیت پیش کرتا ہوں۔ آپ اہل قم نے ایک ہزار سال سے زیادہ عرصے سے دینِ اسلام کے پرچم تلے کھڑے ہو کر افتخار پیدا کیا ہے اور خاص طور پر پچھلی ایک صدی میں مرجعیت اور ولایت کے ساتھ مل کر اپنی قدر شناسی، قربانی، ایمان اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔ امام خمینی کبیر (رہ) کی تحریک کے بعد ساٹھ سال سے زیادہ عرصے میں آپ نے انقلاب اسلامی میں عظمت، جانفشانی اور پیش قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب شہید امام و قائد عظیم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای (رہ) کے پاکیزہ پیکر کی تشییع اور رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای دامت برکاتہ سے بیعت کے ساتھ اپنی تاریخ کے عظیم کتاب میں ایک سنہری باب کا اضافہ کیا ہے۔

عوام، نوجوانوں، خواتین، مردوں، مختلف پیشوں سے وابستہ افراد، طلباء، فضلاء، علماء، بزرگان، مراجع عظام اور حوزہ و یونیورسٹی کے ممتازین کی شوروشوق سے بھری لہروں نے قم اور انقلاب اسلامی اور حوزہ علمیہ کی تاریخ میں ایک عظیم اور عاشورائی حماسہ تخلیق کیا ہے اور دوہرا افتخار حاصل کیا ہے۔ مبارک ہو آپ کے اس مضبوط عزم، صلابت، پرجوش شرکت، وحدت بخش، دشمن شکن اور عزت آفرین عمل اور اسلام و انقلاب اسلامی کے دفاع میں آپ کی بلند آواز پر۔

آپ کی موجودگی کی گونج، آپ کے جوش و شعور اور بوڑھے اور جوان کی شوروشوق سے بھری لہریں، امامین انقلاب اور عظیم شہداء کے راستے اور جہاد و مقاومت کے راستے کو جاری رکھنے کی نوید دیتی ہیں۔ تہران اور قم کی یہ تاریخی اور بے مثال تشییع، ایمان، مقاومت اور اتحاد کی عظمت کا ایک سلسلہ اور دشمنوں کے خلاف ایک مضبوط ڈھال تشکیل دیتی ہے اور اس سے متاثر ہو کر محترم ذمہ داران، مسلح افواج اور مقاومتی محاذ کو چاہیے کہ وہ جارحوں اور زیادتی کرنے والوں کے مقابلے میں ڈٹ کھڑے ہوں۔

میں قم کے تمام عزیز لوگوں، محترم ذمہ داران، منتظمین، معاونین، شرکاء اور ملک بھر اور دنیا سے آنے والے عزیز مہمانوں کا بے حد شکریہ اور قدردانی کرتا ہوں۔ خاص طور پر علمائے اعلام، حوزویان عزیز، طلباء و فضلاء اور مراجع عظام بالخصوص حضرت آیات عظام جوادی آملی اور سبحانی (دامت برکاتہما) کا شکر گزار ہوں۔

امید ہے کہ آپ سب کی یہ موجودگی اور عاشورائی مواکب جاری رہیں گے اور عزیز عوام کی فاتحہ خوانی اور دل کی تجدید، عہد و بیعت کے پروگراموں میں شرکت، جہاد و مقاومت کی عظمت اور عوام کی موجودگی میں اضافہ کرے اور یہ سب خداوند متعال، حضرت ولی عصر (ارواحنا فداہ) اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی نظر میں قبول اور توجہ کا باعث ہو۔

وَمَا النَّصرُ إِلّا مِن عِندِ اللَّهِ العَزیزِ الحَکیمِ

علی رضا اعرافی

مدیر حوزہ علمیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha