حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیرِ حوزه علمیہ ایران اور خطیبِ نماز جمعہ قم آیت اللہ علی رضا اعرافی نے نمازِ جمعہ کے خطبے میں رہبرِ شہید (ره) کی تاریخی تشییع کو انقلابِ اسلامی کا عظیم تمدنی حماسہ قرار دیتے ہوئے اس کے اہم پیغامات اور اسباق بیان کیے۔
انہوں نے کہا: اس بے مثال عوامی اجتماع نے امت، ولایت اور اسلامی مقاومتی محاذ کے درمیان مضبوط تعلق کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا۔
خطیبِ جمعہ قم نے کہا: رہبرِ شہید (ره) کی تشییع صرف ایک سوگواری کے مراسم نہیں تھے بلکہ ایمان، قومی وحدت، دینی بصیرت، عوامی استقامت، انقلابی وفاداری، امتِ اسلامی کے اتحاد، مقاومتی محاذ کی تقویت، ولایتِ فقیہ سے تجدیدِ عہد، دشمن شناسی، تمدنی بیداری، مستقبل کی امید اور اسلامی انقلاب کے تسلسل کا واضح اعلان تھا۔ یہ عظیم حماسہ ایران اسلامی کی طاقت اور عوامی سرمایہ کا عملی مظہر ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: رہبرِ شہید (ره) کے خون کا انتقام لینا امتِ اسلامی کا شرعی، قانونی اور اخلاقی حق ہے اور یہ حق ظلم و جارحیت کے خلاف مقاومت، اسلامی اقتدار کے استحکام اور شہداء کے راستے پر ثابت قدمی کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا: دشمن امتِ اسلامی کے عزم کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے اور شہداء کا خون اسلامی بیداری اور استقامت کو مزید تقویت دے گا۔
خطیبِ جمعہ قم نے رہبرِ شہید (ره) کے مراسمِ تشییع و نماز جنازہ میں عوام، علماء، نوجوانوں اور مختلف طبقات کی تاریخی شرکت پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: رہبرِ شہید (ره) کی تشییع نے ثابت کر دیا کہ ایرانی قوم ولایت، انقلاب اور اسلامی اقدار کے دفاع کے لیے ہمیشہ میدان میں موجود رہے گی اور یہی اتحاد دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گا۔

انہوں نے علاقائی حکومتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ہماری طرف سے علاقائی حکومتوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ آپ یہود و نصاریٰ کے تسلط اور شیطانوں کی ساتھ وابستگی سے نجات حاصل کریں۔ امریکہ اور اسرائیل کی کھوکھلی طاقت سے نہ ڈریں اور ان سے علیحدگی اختیار کریں۔ جو آپ ہمیں خلوت میں کہتے ہیں، اسے جلوت میں اعلان کریں۔ قومیں آپ کو قبول کریں گے لیکن اگر آپ نے یہ وابستگی جاری رکھی تو یاد رکھیں کہ یقینا انقلاب اسلامی کے مقابلے میں ناکامی سے دوچار ہوں گے۔









آپ کا تبصرہ