منگل 7 جولائی 2026 - 20:30
رہبر شہید (رہ) کی نماز جنازہ اور تشییع، مکتبِ اہل بیت (ع) کی عظمت اور مقاومت کی علامت ہے

حوزہ / علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: ایران کی غیور اور وفادار ملت کے علاوہ پوری دنیا نے عالم اسلام کے عظیم رہبر کو جس انداز میں خراج عقیدت پیش کیا وہ قابل تحسین اور امت مسلمہ کے اتحاد کا روشن مظہر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے رہبر شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی خامنہ ای رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ اور تشییع کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا: عظیم حسینی مجاہد، عہد حاضر کے ممتاز متقی، عارف ربانی، بابصیرت مدبر سیاستدان، فقیہ اہل بیت (ع)، مرجع عظیم الشان اور ظلم، جبر، استبداد، عالمی سامراج اور شیطانی طاقتوں کے سامنے جرأت، استقامت اور مقاومت کی علامت رہبر شہید (رہ) کی نماز جنازہ عہد حاضر کے عظیم فقیہ، مفسر قرآن اور عارف الٰہی حضرت آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی دامت برکاتہ نے پڑھائی جو ایک تاریخی اور روح پرور منظر تھا۔

انہوں نے کہا: یہ منظر شریعت مصطفیٰ (ص)، مکتب اہل بیت (ع)، مکتب کربلا اور مکتب امام حسین (ع) کی عظمت کا عملی مظہر ہے۔ اس میں معرفت الٰہی، زہد و تقویٰ، اخلاص، عبودیت اور قرب الٰہی کی ایسی جھلک نمایاں تھی جس نے ہر صاحب بصیرت کے دل کو متاثر کیا۔ یہ منظر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اہل ایمان کی حقیقی کامیابی دنیاوی جاہ و منصب میں نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا، دین حق کی سربلندی اور حق کی خاطر استقامت میں ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا: ایران کی غیور اور وفادار ملت کے علاوہ پوری دنیا نے عالم اسلام کے عظیم رہبر کو جس انداز میں خراج عقیدت پیش کیا وہ قابل تحسین اور امت مسلمہ کے اتحاد کا روشن مظہر ہے۔

رہبر شہید (رہ) کی نماز جنازہ اور تشییع، مکتبِ اہل بیت (ع) کی عظمت اور مقاومت کی علامت ہے

علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا: ان عظیم شخصیات نے اپنی پوری زندگی رضائے الٰہی، اسلام کی سربلندی اور مظلوموں کے دفاع کے لیے وقف کیے رکھی۔ انہوں نے ثابت کیا کہ مکتب حسینی علیہ السلام میں پرورش پانے والے افراد ظلم کے سامنے کبھی سر نہیں جھکاتے بلکہ عزت، وقار اور استقامت کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔ چھیاسی برس کی عمر میں شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندوں کو زندگی کے ہر مرحلے میں عزت عطا فرماتا ہے اور مناسب وقت پر انہیں شہادت جیسے عظیم اور قابل فخر مقام سے سرفراز کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: ایسی عظیم زندگیاں اور ایمان افروز مناظر آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ یہ پیغام چھوڑ جاتے ہیں کہ حق، تقویٰ، اخلاص، مقاومت اور راہ خدا میں استقامت ہی انسان کی حقیقی کامیابی اور ابدی سربلندی کا راستہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha