حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم میونسپلٹی کے نائب سربراہ ادارۂ ٹیکسی سروس، محمد عباسی نے اعلان کیا ہے کہ رہبرِ شہید کی وداعی تقریب اور تشییع جنازہ کے موقع پر زائرین کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے شہر کی پوری ٹیکسی سروس کو متحرک کر دیا گیا ہے۔۔
محمد عباسی نے کہا کہ ملک بھر اور مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں زائرین کی قم آمد کے پیش نظر ٹیکسیوں کی تمام دستیاب صلاحیت بروئے کار لائی گئی ہے تاکہ شہر کے حساس مقامات پر آمدورفت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کے غیر ضروری ہجوم سے بچنے کے لیے فعال ٹیکسیوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ نگرانی کرنے والی ٹیمیں بھی شہر کے مختلف مقامات پر تعینات رہیں گی تاکہ نقل و حمل کا نظام منظم اور مؤثر انداز میں جاری رہے۔
محمد عباسی نے قم کے تمام ٹیکسی ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ وہ رہبرِ شہید کی الوداعی تقریب اور تشییع میں بھرپور شرکت کریں اور زائرین کی خدمت کو اپنا دینی و سماجی فریضہ سمجھتے ہوئے بھرپور تعاون کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی زائر یا شہری کو ٹیکسی سروس سے متعلق کوئی شکایت یا تجویز پیش کرنی ہو تو وہ قم میونسپلٹی کے 137 ہیلپ لائن پر اطلاع دے سکتا ہے، جہاں اس پر فوری کارروائی کی جائے گی۔









آپ کا تبصرہ