پیر 13 اپریل 2026 - 12:10
اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور ولایتِ فقیہ کی پیروی میں پاکستانی عوام، طلاب و علماء کا کردار قابلِ ذکر ہے: ڈاکٹر علی عباسی

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں پاکستانی طلاب کے زیرِ اہتمام «چہلمِ رہبرِ شہید و تجدیدِ عہد با ولیِ امرِ مسلمین» کے عنوان سے ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا، جس میں علماء، طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے رہبرِ انقلابِ اسلامی کے ساتھ اپنی وفاداری اور تجدیدِ عہد کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر مقدس قم میں پاکستانی طلاب کا ایک عظیم الشان اجتماع بعنوانِ «چہلمِ رہبرِ شہید و تجدیدِ عہد با ولیِ امرِ مسلمین» منعقد ہوا، یہ اجتماع قم میں مقیم بلتستان کے علماء و طلبہ کی کاوشوں سے، جامعہ روحانیت بلتستان، مجامع طلاب بلتستان اور دیگر متعلقہ تنظیموں کے تعاون و انتظام کے تحت منعقد کیا گیا؛ تقریب میں پاکستان بالخصوص بلتستان سے تعلق رکھنے والے علماء و طلاب نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ بھرپور شرکت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور ولایتِ فقیہ کی پیروی میں پاکستانی عوام، طلاب و علماء کا کردار قابلِ ذکر ہے: ڈاکٹر علی عباسی

اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور ولایتِ فقیہ کی پیروی میں پاکستانی عوام، طلاب و علماء کا کردار قابلِ ذکر ہے: ڈاکٹر علی عباسی

اس عظیم الشان اجتماع سے جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی عباسی اور حجت الاسلام والمسلمین شیخ فدا علی حلیمی نے خطاب کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور ولایتِ فقیہ کی پیروی میں پاکستانی عوام، طلاب و علماء کا کردار قابلِ ذکر ہے: ڈاکٹر علی عباسی

اس موقع پر شیخ فدا علی حلیمی نے رہبرِ شہید کی عظیم اور ہمہ جہت شخصیت پر روشنی ڈالی اور رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی علمی، فقہی، انتظامی اور جہادی خصوصیات کو بیان کیا۔

اس عظیم الشان اجتماع کے خصوصی خطیب المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی عباسی نے خطاب میں پاکستان کے طلبہ، علمائے کرام اور عوام کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور ولایتِ فقیہ کی پیروی پر شکریہ ادا کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور ولایتِ فقیہ کی پیروی میں پاکستانی عوام، طلاب و علماء کا کردار قابلِ ذکر ہے: ڈاکٹر علی عباسی

انہوں نے پاکستان میں استکباری نظام، خصوصاً امریکہ اور صیہونی ریاست کے خلاف آواز بلند کرنے پر شہید ہونے والے نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا افسوس کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور ولایتِ فقیہ کی پیروی میں پاکستانی عوام، طلاب و علماء کا کردار قابلِ ذکر ہے: ڈاکٹر علی عباسی

پروگرام میں مختلف گروپس نے دلکش اور انقلابی ترانے پیش کیے، جن میں «دخترانِ آفتاب»، «پیامِ اسلام» اور «نادم شگری» گروپ شامل تھے۔

اس عظیم الشان تقریب میں اجتماعی طور پر بیعت نامہ پڑھتے ہوئے اجتماع میں شریک علماء و طلباء نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کے ساتھ اپنی وفاداری اور تجدیدِ عہد کا اعلان کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور ولایتِ فقیہ کی پیروی میں پاکستانی عوام، طلاب و علماء کا کردار قابلِ ذکر ہے: ڈاکٹر علی عباسی

اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور ولایتِ فقیہ کی پیروی میں پاکستانی عوام، طلاب و علماء کا کردار قابلِ ذکر ہے: ڈاکٹر علی عباسی

اس تقریب کے ذیلی پروگراموں میں بچوں کے لیے خصوصی مصوری مقابلہ بھی شامل تھا، جس کا اہتمام خواتین نے کیا، جبکہ «موکب ثانی زہراء» جو جامعہ روحانیت سے وابستہ ہے اور گزشتہ بیس دنوں سے فعال ہے، اس پروگرام کے دوران بھی اپنی مختلف خدمات انجام دیتا رہا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha