حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے نمازِ جمعہ کے خطبوں میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر دباؤ اور ناکہ بندی کی پالیسیاں کمزوری اور خوف کی علامت ہیں، حق و مزاحمت کے اس معرکے میں فتح ایران کی ہوگی۔
انہوں نے گلگت بلتستان کے متوقع انتخابات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں کیلیے 600 سے زائد امیدواروں کا میدان میں آنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہر فرد اقتدار کا خواہاں ہے، مگر عوام کو جذبات نہیں، بلکہ بصیرت، دیانت اور کردار کی بنیاد پر فیصلہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے وابستگی یا حمایت کا تعلق نہیں ہے۔ عوام ایسے امیدواروں کو ووٹ دیں جو دیانتدار، باکردار اور عوامی مسائل کے حل کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
امام جمعہ سکردو نے انتخابات کے دوران علمائے کرام کی ذمہ داریوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام سیاست کے میدان میں اپنے دینی وقار اور عزتِ نفس کو مجروح نہ ہونے دیں، کیونکہ دینی قیادت کا احترام معاشرے کی فکری بنیاد ہے اور یہی فیصلہ ہمارے مرکزی علماء کا بھی ہے۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے عالمی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر دباؤ اور ناکہ بندی کی پالیسیاں کمزوری اور خوف کی علامت ہیں، حق و مزاحمت کے اس معرکے میں فتح ایران کی ہوگی۔









آپ کا تبصرہ