حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع طلاب گمبہ سکردو بلتستان پاکستان کے تحت رہبرِ انقلابِ اسلامی شہید امام خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

مجلس عزاء سے استادِ حوزہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد یوسف عابدی نے خطاب کرتے ہوئے شہید رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ امام سید علی حسینی خامنہ ای کی عظیم زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے عالمی سطح پر رہبر انقلاب اسلامی کو ایک عظیم اور طاقتور انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا خاص طور پر اسلامی دنیا میں بیداری کی لہر دوڑی ہے وہ آپ کے بابصیرت بیانات اور اقدامات کی مرہونِ منّت ہے۔

استادِ حوزہ شیخ محمد یوسف عابدی نے انقلابِ اسلامی کی عظیم الشان کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی طاقت کا دنیا کے اندر لوہا منوایا ہے تو وہ رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ شہید سید امام خامنہ ای کی دسیوں سال کی بے مثال قیادت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا کی خودساختہ استکباری طاقتوں کو خاک میں ملا دیا ہے تو وہ رہبرِ انقلابِ اسلامی کی جرأت اور علمی میدان میں آپ کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد یوسف عابدی نے میزائل ٹیکنالوجی کی اسلامی جمہوریہ ایران کی بے نظیر طاقت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج عالمی خودساختہ استکباری طاقتیں اسلامی جمہوریہ کے میزائلوں کے سامنے بے بس ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انقلابِ اسلامی کی عظیم کامیابیاں، شہید امام خامنہ ای کی مرہونِ منت ہیں۔











آپ کا تبصرہ